
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کی زیر صدارت سول سروس اصلاحات کمیٹی کا اجلاس، ادارہ جاتی ڈھانچے میں بہتری اور سرکاری ملازمین کے لیے مالی مراعات کو بہتر بنانے کے امور پر غور
بدھ 11 جون 2025 21:50
(جاری ہے)
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ اس سطح پر نیشنل ایگزیکٹو سروس ونڈو کا اجراء باصلاحیت افسران کو میرٹ کی بنیاد پر اہم عہدوں کے لیے مقابلے کا موقع فراہم کرے گا۔
مالی مراعات کے حوالے سے اکنامک افیئرز ڈویژن اور فنانس ڈویژن کی پیش کردہ تجزیاتی رپورٹ میں سرکاری ملازمین کو درپیش مسائل جیسے ناکافی طبی سہولیات، ٹرانسپورٹ اور رہائش کی کمی کو اجاگر کیا گیا۔ رپورٹ کے مطابق اسلام آباد میں سستی رہائش اور سفری سہولیات کی عدم دستیابی افسران کے لیے ایک بڑی رکاوٹ ہے۔ وفاقی وزیر منصوبہ بندی نے ان سفارشات میں سے موزوں تجاویز کو منتخب کر کے وزیراعظم کو پیش کی جانے والی سمری میں شامل کرنے کی ہدایت دی۔ فنانس ڈویژن کے افسران نے آگاہ کیا کہ بجٹ 2025-26 میں پنشن اصلاحات متعارف کرائی گئی ہیں تاکہ سرکاری اخراجات کو متوازن بنایا جا سکے اور موجودہ پنشن نظام سے پیدا ہونے والے مالی بوجھ میں کمی لائی جا سکے۔وفاقی وزیر نے اس بات پر زور دیا کہ پنشن کو غیر پیداواری سرمایہ کاری نہیں بننے دینا چاہیے اور ریٹائرڈ افسران کی مہارتوں کو مختلف اداروں میں بروئے کار لانے کی تجویز دی۔طبی سہولیات کے مسئلہ کے حل کے لیے وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز کی جانب سے پیش کردہ ہیلتھ انشورنس کے متبادل ماڈل پر بھی غور کیا گیا۔وفاقی وزیر نے متعلقہ حکام کو وفاقی اور صوبائی حکومتوں کے سول سرونٹس کو دیئے جانے والے الائونسز کا تقابلی جائزہ لینے کی ہدایت دی۔ اس کے علاوہ یہ سفارش بھی زیر غور آئی کہ وفاقی حکومت میں مخصوص مدت کی سروس کو ترقی کے لیے لازمی شرط قرار دیا جائے۔اجلاس میں تنخواہ، رہائش، ٹرانسپورٹ اور مونیٹائزیشن سے متعلق مختلف تجاویز پر غور کیا گیا۔ احسن اقبال نے کہا کہ صرف مالی مراعات پر انحصار کرنے کی بجائے انتظامی اقدامات کے ذریعے افسران کو وفاقی حکومت میں خدمات انجام دینے کے لیے راغب کیا جائے۔انہوں نے متعلقہ وزارتوں کو ہدایت کی کہ تمام سفارشات اور نکات کو شامل کر کے حتمی رپورٹ تیار کی جائے تاکہ آئندہ اجلاس میں اس پر تفصیلی غور کیا جا سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ٹریڈنگ کارپوریشن نے2 لاکھ ٹن چینی کی درآمد کیلئے ٹینڈر جاری کردیا،21اگست تک بولیاں طلب
-
قرآن و سنہ موومنٹ کے زیر اہتمام استحکامِ پاکستان سیمینار
-
شارجہ حکومت اور پاکستان بزنس کونسل نے پہلی بار سرکاری سطح پر یومِ آزادی پاکستان شاندار انداز میں منایا
-
دبئی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
ابوظہبی میں پاکستان کے 78ویں یومِ آزادی کی پرچم کشائی
-
دبئی ایکسپو سٹی میں پاکستان کا سب سے بڑا جشنِ آزادی میلہ
-
ابوظہبی میں پاکستان ایمبیسی کا جشنِ آزادی فیسٹیول 2025 — پاکستانی ثقافت، فن اور روایات کا شاندار مظاہرہ
-
یومِ آزادی کی خوشی میں پاکستان بزنس کونسل کا اسپیڈ نیٹ ورکنگ ایونٹ — قونصل جنرل حسین محمد مہمانِ خصوصی
-
کراچی: 18 سے 23 اگست کے دوران مون سون بارشوں کا نیا اسپیل متوقع
-
78 ویں یوم آزادی معرکہ حق پر قومی اتحاد نے سازشی عناصر کی زبانیں بند کردی، سعید غنی
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری سے لاہور قلندر کے سی ای او عاطف رانا کی ملاقات
-
گورنرسندھ کامران خان ٹیسوری کی وزیراعلیٰ سندھ اور صوبائی کابینہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.