گورنر سندھ سے مسجد نبوی ﷺ کےخادم ڈاکٹر شیخ نوری محمد احمد علی کی ملاقات

بدھ 11 جون 2025 22:30

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 11 جون2025ء) گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے مسجد نبوی ﷺ کے کنجی بردار ڈاکٹر شیخ نوری محمد احمد علی نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

یہاں گورنرہائوس سے جاری اعلامیہ کے مطابق روضہ رسول ﷺ کے خادم ڈاکٹر شیخ نوری محمد احمد علی نے گورنر سندھ سے بات چیت کرتے ہوئے پاکستان کی سلامتی، خوشحالی اور استحکام کے لیے خصوصی دعائیں کیں ، انہوں نے پاکستان کو اُمتِ مسلمہ کا مضبوط قلعہ قرار دیا،،گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے دینی شخصیات کی رہنمائی کو اپنے لئے سعادت قرار دیا۔