Live Updates

ح*وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی عوام دوست بجٹ ہوگا : سیف الملوک کھوکھر

جمعرات 12 جون 2025 03:30

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) لاہور کے صدر و رکن قومی اسمبلی ملک سیف الملوک کھوکھر جنرل سیکرٹری و صوبائی وزیر خواجہ عمران نذیر ایڈیشنل سیکرٹری اطلاعات عامرخان، سید توصیف شاہ صبغت اللہ سلطان اور نگہت شیخ اور سیدہ ریحانہ یاسمین سمیت دیگر نے کہا ہے کہ وفاق کی طرح پنجاب کا بجٹ بھی عوام دوست بجٹ ہوگا پنجاب نے نئی تاریخ رقم کی ہے اور تین دنوں میں 3 لاکھ 15 ہزار 669 آلائشیں اٹھائیں، پاکستان کے دیوالیہ ہونے کا خواب دیکھنے والوں کو ملکی خوشحالی اور ترقی ہضم نہیں ہو رہی،پی ٹی آئی والوں کا یہ موٹو ہے کہ نہ کھیلنا ہے اور نہ ہی کھیلنے دینا ہے۔

(جاری ہے)

پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ملک دشمنوں کی ہمیشہ یہ خواہش رہی کہ پاکستان سری لنکا بن جائے، آئی ایم ایف سے کوئی پروگرام نہ ملے، پنجاب حکومت کی جانب سے عید الاضحٰی پر کئے جانے والے انتظامات کو پوری قوم نے سراہا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات