Live Updates

غزہ میں امداد کی محدودسپلائی کے باعث لوگوں کو شدید بھوک کا سامنا ہے،اقوام متحدہ

محدود سپلائی کی اجازت دینے کے بعد سے صرف 6000 ٹن گندم کا آٹا جنگ زدہ علاقے میں داخل ہوا ،ترجمان

جمعرات 12 جون 2025 16:09

اقوام متحدہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ غزہ میں غذائی امداد کی محدود سپلائی کے باعث لوگوں کو شدید بھوک کا سامنا ہے،صورتحال سے نمٹنے کے لیے اضافی کراسنگ دوبارہ کھولنا ضروری ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ بات اقوام متحدہ کے ادارہ برائے انسانی امور(اوسی ایچ ای)کی ترجمان اولگا چیریوکو نے بات کرتے ہوئے کہی۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ غزہ میں امداد کی محدودسپلائی کے باعث لوگوں کو شدید بھوک کا سامنا ہے ،اسرائیل کی گزشتہ ماہ محدود سپلائی کی اجازت دینے کے بعد سے صرف 6000 ٹن گندم کا آٹا جنگ زدہ علاقے میں داخل ہوا ، بڑھتی غذائی قلت کے پیش نظر 10,000 ٹن کی فوری ضرورت ہے۔ترجمان نے کہاکہ غزہ میں موجودہ صورتحال سے نمٹنے کا واحد طریقہ اضافی کراسنگ کو دوبارہ کھولنا اور امداد کی لامحدود و بلا روک ٹوک فراہمی کی اجازت دینا ہے۔انہو ں نے اسرائیلی حکام پر زور دیا کہ وہ محفوظ اور قابل ماحول فراہم کر کے امداد کی فراہمی کے کام کو آسان بنائیں ۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات