Live Updates

بچوں کے جبری مشقت کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا اہم اقدام

سیف سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی قائم ، پروفیشنل ماہرین کی ٹیم گمشدہ افراد کی تلاش ، ورثا سے رابطے اورتصدیق پرمامور

جمعرات 12 جون 2025 21:55

بچوں کے جبری مشقت کے حوالے سے وزیراعلیٰ کا اہم اقدام
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء)بچوں کے جبری مشقت کے حوالے سے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نوازشریف کے ویژن کے تحت سیف سٹی اتھارٹی کے زیر اہتمام پاکستان کا پہلا ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی قائم کر دیا گیا ہے۔ ورچوئل سنٹر فارچائلڈ سیفٹی میں پروفیشنل ماہرین کی ٹیم گم شدہ افراد کی تلاش ، ورثا سے رابطے اور تصدیق پر مامورہے۔

ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی نہ صرف گم شدہ بچوں بلکہ ضعیف العمر بزرگوں کو گھر واپس لانے کیلئے موثر ثابت ہوا ہے۔ بچے یا ضعیف العمر عزیز واقارب کی گم شدگی کی صورت میں ورچوئل فار چائلڈ سیفٹی سے آسان ترین رابطے کا سسٹم موجود ہے۔ ایمرجنسی ہیلپ لائن 15 پر کال کرکے 3 کا بٹن دبا کر ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے فوری رابطہ ممکن ہے۔

(جاری ہے)

پنجاب بھر کے شہری سیفٹی ایپ کے ذریعے بھی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے رابطے کر سکتے ہیں۔

صرف پنجاب ہی نہیں بلکہ پہلی مرتبہ دیگر صوبوں کے گم شدہ بچوں اور شہریوں کے لئے خصوصی ہیلپ لائن 0309-0000015 کوبھی فعال کیا گیا ہے۔ خصوصی ہیلپ لائن پر کال، واٹس ایپ مسیج یا ٹیسٹ مسیج کے ذریعے گم شدہ بچوں سے متعلق اطلاع دینے کی سہولت بھی موجود ہے۔ ورچوئل سیفٹی سنٹر پر گم شدہ افرادسے متعلق شکایت کیلئے 59635 سے زائد افراد رابطہ کرچکے ہیں۔ پنجاب کے پہلے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کے ذریعے 53542 گم شدہ افراد سے متعلق کیس کامیابی سے ہمکنار ہوگئے۔

وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کے اختراعی ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی کے ذریعے 26 ہزار سے زائد افراد گم شدگی کے بعد اپنے گھروں میں پہنچ گئے ہیں۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ بچے میری ریڈ لائن ہیں، گمشدگی کی صورت میں والدین کے دکھ کو سمجھ سکتی ہوں۔ بچے خواہ ہمارے ہوں یا کسی اور صوبے کے ہمیں سب پیارے ہیں۔گم شدگی کی صورت میں ہر بچے کو خیر وعافیت سے گھر پہنچانے کی ذمہ داری کو پورا کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔

پاکستان کے پہلے ورچوئل سنٹر فار چائلڈ سیفٹی سے ملک کا ہر شہری مستفید ہوسکتا ہے۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے کہا کہ پنجاب کا پہلاورچوئل سنٹر فارچائلڈ سیفٹی انسانی ہمدردی، قومی یکجہتی، ڈیجیٹل ٹیکنالوجی اور گڈ گورننس کی کامیاب مثال ہے۔ گمشدہ بچوں کی واپسی کے لئے تمام تر ریاستی وسائل استعمال میں لانے تیار ہیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات