وزیراعظم محمد شہبازشریف کا احمد آبادکے قریب ایئر انڈیا کے مسافر بردار طیارے کے حادثہ پر اظہار افسوس

جمعرات 12 جون 2025 22:52

وزیراعظم محمد شہبازشریف کا احمد آبادکے قریب ایئر انڈیا کے مسافر بردار ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 12 جون2025ء) وزیراعظم محمد شہباز شریف نے احمد آبادکے قریب ایئر انڈیا کے مسافر بردار طیارے کے حادثہ پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

جمعرات کو ایکس پر اپنے بیان میں وزیراعظم نے اس حادثہ میں جانی نقصان پر لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ اس دلخراش واقعہ کے تمام متاثرین کیلئے اس صدمہ کو برداشت کرنے کیلئے دعاگو ہیں۔