Live Updates

جکھرانی ہاس کراچی میں میر اعجاز جکھرانی کی عوامی ملاقات، مسائل کے حل کے احکامات جاری

جمعرات 12 جون 2025 21:35

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) کراچی پاکستان پیپلز پارٹی لاڑکانہ ڈویژن کے صدر، چیئرمین قائمہ کمیٹی برائے مواصلات، چیف وہیپ قومی اسمبلی اور رکنِ قومی اسمبلی میر اعجاز حسین خان جکھرانی نے جکھرانی ہائوس کراچی میں عوامی ملاقات کے دوران شہریوں کے مسائل سنے اور ان کے فوری حل کے احکامات جاری کیے اس موقع پر پاکستان پیپلز پارٹی ضلع جیکب آباد کے صدر میر لیاقت خان لاشاری، چیئرمین ضلع کانسل میر طاہر خان کھوسہ، ایم پی اے ٹھل ڈاکٹر سہراب خان سرکی، میر فہد خان جکھرانی، میر شیر خان جمالی، میر عاشق خان بروہی، میر ذوالفقار خان کھوسہ، صادق خان لغاری، سید سردار شاہ، سید یاسین شاہ، نثار خان پہنور سمیت دیگر معتبر شخصیات اور عوام کی بڑی تعداد موجود تھی مہمانوں کے اعزاز میں پرتکلف ظہرانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

(جاری ہے)

عوامی مسائل کے حل اور عوامی رابطے کی اس نشست کو شرکا نے سراہا اور اسے پارٹی قیادت سے قریبی تعلق کا مظہر قرار دیا۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات