کندھکوٹ، گائوں واپس آنیو الے کار سواروں پر ڈاکوئوں کی فائرنگ، ایک نوجوان قتل، تین افراد زخمی

مقتول کے ورثا نے کندھ کوٹ انڈس ہائی وے ٹھل روڈ پر مقتول نوجوان کی لاش رکھ کر دھرنا دیکر روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر دیا پولیس عملدار پہنچ کر مظاھرین سے مذاکرات کر کے جلد قاتلوں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروا کے دھرنا ختم کروایا

جمعرات 12 جون 2025 21:35

کندھ کوٹ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) کندھ کوٹ کے قریب پولیس تھانہ تنگوانی کی حدود میں کوئٹہ سے واپس اپنے گائوں آنے والے کار سواروں کو ڈاکوں نے رکنے کا اشارہ کیا گاڑی نہ روکنے پر ڈاکوں نے کار پر اندھا دھند فائرنگ شروع کردی جس کے نتیجے میں ایک نوجوان ابرار لاشاری قتل جبکہ تین افراد میجر چولیانی، حسنین اور درمحمد زخمی ہوئے ہیں واقعہ کے بعد ڈاکو فائرنگ کرتے ہوئے باآسانی فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے پولیس حسب روایت سستی کا مظاہرہ کرتے ہوئے جائے وقوعہ پر دیر سے پہنچی پولیس نے مقتول ابرار لاشاری کی لاش اور زخمیوں کو اپنے تحویل میں لیکر رورل ہیلتھ سینٹر تنگوانی پہنچایا جہاں ضروری اور قانونی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کردی گئی جبکہ زخمیوں کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے دو زخمیوں کی حالت تشویشناک ہونے پر انہیں سکھر علاج معالجے کیلئے منتقل کیا گیا بڑہتی ہوئی بدامنی کی وجہ سے شہریوں میں خوف وہراس کا ماحول پیدا ہو گیا ہے آخری اطلاع تک پولیس مذکورہ واقعہ کا مقدمہ درج نہ کر سکی اور نہ ہی ملزمان کیخلاف کوئی کارروائی عمل میں لا سکی دوسری جانب مقتول کے ورثا نے کندھ کوٹ انڈس ہائی وے ٹھل روڈ پر مقتول نوجوان کی لاش رکھ کر دھرنا دیکر روڈ کو مکمل طور پر بلاک کر دیا دھرنے کی وجہ سے سندھ سے بلوچستان کی طرف آنے جانے والی ٹریفک کی روانی معطل ہو گئی جس کی وجہ سے روڈ کے دونوں اطراف سے گاڑیوں کی لمبی قطاریں کھڑی ہو گئیں مسافروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑا اس موقع پر پولیس عملدار پہنچ کر مظاھرین سے مذاکرات کر کے جلد قاتلوں کو گرفتار کرنے کی یقین دہانی کروا کے دھرنا ختم کروایا جس کے بعد ٹریفک کی روانی اپنی منزل کی طرف رواں دواں ہو گئی۔