Live Updates

ٹ*وزیراعظم کا دورہ یو اے ای ، صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات

& دوطرفہ تعاون اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا،دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق، پاکستان میں اماراتی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر زور

جمعرات 12 جون 2025 21:55

ابو ظہبی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں دوطرفہ تعاون اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیراعظم شہبازشریف ایک روزہ دورے پر متحدہ عرب امارات پہنچے، فیلڈ مارشل و آرمی چیف سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار، وزیرداخلہ محسن نقوی اور دیگر وفاقی وزرا بھی ان کے ہمراہ تھے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان سے ملاقات کی، دونوں رہنماؤں کے درمیان بات چیت میں باہمی تعاون اور علاقائی پیشرفت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی اور ترقیاتی تعاون بڑھانے پر اتفاق ہوا جبکہ پاکستان میں اماراتی سرمایہ کاری بڑھانے پر بھی گفتگو کی گئی، خطے میں امن و استحکام کی کوششوں پر زور دیا گیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر وزیراعظم شہباز شریف نے متحدہ عرب امارات کے پاکستان کے ساتھ ترقیاتی منصوبوں میں تعاون کو سراہا ہے۔وزیراعظم نے پاک بھارت کشیدگی میں کمی کے لیے کردار ادا کرنے پر یو اے ای کا شکریہ ادا کیا، وزیراعظم نے یو اے ای کے صدر کو دورہ پاکستان کی دعوت بھی دی۔ملاقات میں فلیڈ مارشل سید عاصم منیر، وزیرداخلہ محسن نقوی، وزیراعلاعات عطاتارڑ، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق فاطمی بھی شریک تھے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات