Live Updates

عوام اور جمعیت علما اسلام کے مابین قائم رشتہ کسی بھی صورت کمزور نہیں ہو سکتا،سینیٹر مولانا عبدالواسع

- عوام نے ہمیشہ جمعیت پر غیر متزلزل اعتماد کیا ہے، اور ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دی جائے گی،امیر جماعت اسلامی بلوچستان

جمعرات 12 جون 2025 21:55

ٰ کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 12 جون2025ء)امیر جمعیت علما اسلام بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کہاکہ عوام اور جمعیت علما اسلام کا رشتہ ایک ناقابلِ تسخیر بندھن ہے انھوں نے ایک بار پھر اس عزم کا اعادہ کیا ہے کہ عوام اور جمعیت علما اسلام کے مابین قائم رشتہ کسی بھی صورت کمزور نہیں ہو سکتا۔ عوام نے ہمیشہ جمعیت پر غیر متزلزل اعتماد کیا ہے، اور ہم یہ یقین دلاتے ہیں کہ اس اعتماد کو کبھی ٹھیس نہیں پہنچنے دی جائے گی۔

جمعیت نہ صرف عوام کی حقیقی ترجمان جماعت ہے بلکہ عوامی مسائل کے ادراک اور ان کے حل کے لیے ہمیشہ سنجیدہ، بیدار اور متحرک رہی ہے۔انھوں نے مزید کہا کہ جمعیت علما اسلام کسی مخصوص صوبے یا خطے تک محدود جماعت نہیں، بلکہ اس کی عوامی حمایت کراچی سے کشمیر تک پھیلی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

یہ جماعت ہر اس طبقے کی آواز ہے جو غربت، مہنگائی اور بدحالی کا شکار ہے۔

آج ملک بھر میں مایوسی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، اور ایسے حالات میں عوام کی واحد امید، واحد سہارا اور واحد راستہ جمعیت علما اسلام ہے۔انھوں نے کہاکہ یہ کہنا بجا ہوگا کہ پارلیمانی میدان میں ہماری عددی طاقت کو کمزور کرنے، مصنوعی قیادت کو مسلط کرنے اور عوامی فیصلوں کو مخصوص مفادات کے تابع کرنے کی ایک منظم کوشش کی جا رہی ہے۔ ان تمام منصوبوں کی راہ میں سب سے بڑی رکاوٹ صرف اور صرف جمعیت علما اسلام ہے، جو نہ بکی ہے، نہ جھکی ہے، اور نہ ہی کبھی دبا میں آئی ہے۔

انھوں نے مزید کہاکہ صوبے کے مستقبل سے جڑے اہم منصوبوں میں تاخیر، عوامی مفادات کے ساتھ سنگین ناانصافی کے مترادف ہے۔ ہم پر زور مطالبہ کرتے ہیں کہ میگا پروجیکٹس میں صوبے کے عوام کی شمولیت کو یقینی بنایا جائے۔ عوام کو نظرانداز کر کے کوئی ترقی پائیدار نہیں ہو سکتی۔مزید براں انھوں نے کہاکہ جمعیت علما اسلام آنے والے بجٹ میں عوامی حقوق کے تحفظ، روزگار کی فراہمی، اور مہنگائی کے خلاف بھرپور اور مثر پارلیمانی کردار ادا کرے گی۔ ہم نہ صرف آواز بلند کریں گے بلکہ ہر ممکن عملی قدم بھی اٹھائیں گے تاکہ عوام کو ان کا جائز حق ملے اور پاکستان ایک خوشحال، مستحکم اور عادلانہ معاشرے کی طرف گامزن ہو۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات