Live Updates

یوٹیلٹی اسٹور کے کنٹریکٹ ملازمین کو جوائننگ نہ دینے اور لاڑکانہ ،دادو اور رحیم یار خان ریجن میں ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے پر احتجاج

جمعرات 12 جون 2025 22:15

سکھر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 12 جون2025ء) یوٹیلٹی اسٹور کے کنٹریکٹ ملازمین کو جوائننگ نہ دینے اور لاڑکانہ ،دادو اور رحیم یار خان ریجن میں ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں نہ دینے پرآل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کی کال پر ملازمین کی بڑی تعداد نے سکھر زون اور ریجنل دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا اور نعریبازی کرتے ہوئے مطالبات تسلیم نہ کئے جانے والے عمل کی شدید مذمت کی سکھر زون ریجنل دفتر کے سامنے احتجاجی مظاہرے کی قیادت آل پاکستان نیشنل ورکر یونین سی بی اے کے مرکزی رہنما عبدالقیوم برڑو کررہے تھے جبکہ دیگر رہنماوں میں ماجد علی کھوسو' فھیم انصاری ' مطیع الرحمن و دیگر شامل تھے مظاہرے سے خطابات کے دوران یونین رہنماوں عبدالقیوم برڑو ودیگر کا کہنا تھا کہ انتہائی افسوس کیساتھ کہنا پڑ رہا ہے کہ سکھر' لاڑکانہ ، شکارپور ، گھوٹکی اور رحیم یار خان میں کانٹریکٹ ملازمین کو عدالتی بحالی کے حکم نامے کے باوجود جوائینگ نہیں دی جارہی ہے اورڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہیں ادا نہیں کی جارہی ہے جو سراسر ظلم و زیادتی ہے۔

(جاری ہے)

رہنماوں کاکہنا تھا کہ ملازمین کو این آئی آر سی کی معزز عدالتوں نے بحال کیا ہے تو انہیں واضح عدالتی حکم نامے کے باوجود جوائینگ نا دینا توہین عدالت ہے رہنما?ں کا کہنا تھا کہ دادو ' لاڑکانہ اور رحیم یار خان ریجن کے ڈیلی ویجز ملازمین کو تنخواہوں سے محروم رکھا جارہا ہے جس کی ہم پرزور الفاظ میں مذمت کرتے ہیں انہوں نے کہا کہ ملازمین کو تنہا نا سمجھا جائے ہم ملازمین کے تمام جائز حقوق کا بھرپور دفاع کرینگے انہوں نے متعلقہ محکمے کے بالا حکام و افسران سے مطالبہ کیا کہ ملازمین کو فی الفور جوائینگ دیتے ہوئے جن ملازمین کو تنخواہیں نہیں دی گئیں انہیں فوری تنخواہ ادا کی جائے بصورت دیگر عدالتوں میں توہین عدالت کیسز کیساتھ افسران کے مظالم کے خلاف بھرپور احتجاج کیا جائیگا جس کی تمام تر ذمہ داری متعلقہ محکمے کے افسران پر عائد ہوگی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات