Live Updates

لاکھوں بچے غربت وافلاس کی وجہ سے تعلیم سے محروم ہیں،طاہرانصاری

الخیرٹرسٹ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ دے رہاہے ،بچوں کے عالمی دن کے موقع پرجامعہ صدیقیہ میں تقریب سے خطاب

جمعہ 13 جون 2025 02:45

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) الخیرٹرسٹ کے چئیرمین محمدطاہرانصاری نے کہاکہ پاکستان میں لاکھوں بچے غربت وافلاس کی وجہ سے تعلیم سے محروم اورمحنت مزدوری پرمجبورہیں غربت بچوں کی تعلیم میں سب سے بڑی رکاوٹ ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے بچوں کے عالمی دن کے موقع پر جامعہ صدیقیہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا انہوں نیکہاکہ سہولیات نہ ہونیکی وجہ سے بچے کسمپرسی کی زندگی گزارنیپرمجبورہیں بالخصوص دیہاتوں میں بچے اسکول جانے اورتعلیم حاصل کرنیسے نابلدہیں جس کاسبب والدین اورانتظامیہ کی عدم توجہ ہے انہوں نیکہاکہ الخیرٹرسٹ دیہاتوں میں بچوں کے فلاح وبہبود کیلئے لئے خدمات انجام دے رہاہے ضرورت اس امرکی ہے کہ حکومتی سرپرستی میں بچوں کی تعلیم وتربیت پرخصوصی توجہ دی جائے یہی ںچے مستقبل کیمعمارہیں طاہر انصاری نے کہاکہ الخیرٹرسٹ عرصہ درازسیملک بھر کے پسماندہ ودیہاتی ایریازمیں مکاتب کینام سے کام کررہاہے جس میں بچوں کودینی تعلیم کے ساتھ ساتھ اسکول کی تعلیم بھی دی جارہی ہے اوران شااللہ اس سلسلے کوجاری رکھا جائگا مخیر حضرات کوبھی اس حوالے سے آگیآناہوگا انہوں نے کہاکہ اگر خدانخواستہ بچوں کی تعلیم پر خصوصی توجہ نہ دی گء تومستقبل میں پاکستان افریقہ کامنظرنامہ پیش کریگاجو ملک وقوم کیلئے لمحہ فکریہ ہوگا تقریب کے آخرمیں میں ٹرسٹ کے چئیرمین طاہر انصاری نے بچوں میں انعامات بھی تقسیم کئے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات