Live Updates

حکومت کو عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ بنانا چائیے تھا،علامہ عبد الرشید حجازی

تاریخ کے سب سے بڑے، بھاری بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہیں ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان

جمعہ 13 جون 2025 11:05

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ناظم اعلیٰ مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان علامہ عبد الرشید حجازی اور صوبائی نائب ناظم نشر واشاعت مرکزی جمعیت اہلحدیث پاکستان خالد محمود اعظم آبادی اور ضلعی امیر قاری محمد ارشد نے حالیہ بجٹ کو عوامی امنگوں کے بر خلاف مراعات یافتہ طبقے کے لئیے فائدہ مند اور غریب و متوسط طبقہ کی پریشانیوں میں اضافے کا سبب قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت کو عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ بنانا چائیے تھا تاریخ کے سب سے بڑے، بھاری بجٹ کو عوام دشمن قرار دیتے ہوئے کہا کہ امیر ارکان اسمبلی کی تنخواہوں میں 600 فیصد اضافہ، مفت بجلی و گیس و پٹرولیم مصنوعات، تا حیات مراعات ختم کرنے کی بجائے غریب عوام کے لیے بجلی بلوں میں 13 اقسام سے زائد ظالمانہ ٹیکس پٹرولیم مصنوعات پر لیوی ختم کرنے کی بجائے 100 روپے، سولر پینل پر 18 فیصد سیلز ٹیکس لگانے سے غریب عوام مزید مہنگائی کی دلدل میں پھنس کر رہ جائے گے۔

(جاری ہے)

اس بجٹ کو حکومتی دانش مندی نہیں بلکہ عوام کی تکالیف و مشکلات سے آنکھیں پھیرنے کے مترادف ہوگا۔ اس سے بند صنعت، کنسٹرکشن انڈسٹری، مزید زوال پذیر ہوگی۔ پٹرولیم مصنوعات، بجلی و گیس کے ریٹ بڑھنے، ٹیکسوں میں اضافے سے مہنگائی کا نہ رکنے والا طوفان آئے گا۔ غریب عوام کی مشکلات مزید بڑھ جائیں گی۔ عوام کو دو وقت کی روٹی بلکہ ان کا سانس لینا بھی دشوار ہو جائے گا۔ لہذا حکومت فوری آئی ایم ایف کی ڈکٹیشن کی بجائے غریب عوام کی مشکلات کو مدنظر رکھتے ہوئے بجٹ دوبارہ تیار کیا جائے تاکہ غریب عوام کام کاج، باعزت روزگار، دال روٹی کما کر کھا سکے اور عزت کی زندگی جی سکے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات