Live Updates

مقبوضہ کشمیر، انتظامیہ نے ذہنی طورپر معذور شخص پر کالا قانون’پی ایس اے“لگا دیا،پہلگام حملے کے بعد سینکڑوں کشمیری نوجوانوں کو کالے قانون کے تحت گرفتار کیا گیا، التجا مفتی

جمعہ 13 جون 2025 12:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) بھارت کے غیر قانونی زیرتسلط جموں وکشمیر میں انتظامیہ نے ضلع اسلام آ باد میں "ذہنی طور پر معذور"ایک شخص پر کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ(پی ایس اے)کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے۔ معذور شخص کو گھر سے سینکڑوں میل دور جموں خطے کی کوٹ بلوال جیل میں منتقل کیا گیا۔کشمیر میڈیاسروس کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی(پی ڈی پی) کی رہنما التجا مفتی نے ”ایکس “پر اپنی ایک پوسٹ میں لکھا” جنوبی کشمیر میں ”ذہنی طور پر معذور“ایک شخص پر پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کیا گیا ہے“۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پہلگام حملے کے بعد کشمیر بھر میں سینکڑوں نوجوانوں کو پی ایس اے کے تحت گرفتار کیا گیا ہے، میرے حلقے نوشہرہ، بجبہاڑہ میں شاہنواز نامی ذہنی طورپر معذور ایک شخص پر پی ایس اے لگایا گیا ہے اور اسے کوٹ بلوال جیل جموں میں رکھا گیا ہے ۔“التجا مفتی نے مزید لکھا”ہشت گردانہ سرگرمیوں میں ملوث ہونا تو دور کی بات، وہ (شاہنواز )شاید اپنی ماں کی دیکھ بھال اور نگرانی کا کام بھی انجام نہیں دے سکتا ہو، گھر سے سینکڑوں کلومیٹر دور لوہے کی سلاخوں کے پیچھے اس کی ا بتر حالت کا تصور کریں، کیا کشمیری ہونا اب ہمارے لیے اتنا کافی ہے کہ ہم بند کر دیے جائیں۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات