Live Updates

رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک کی ایران پر اسرائیل کے حملہ کی مذمت

جمعہ 13 جون 2025 12:51

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 13 جون2025ء) پاکستان مسلم لیگ کی رکن قومی اسمبلی شائستہ پرویز ملک نے ایران پر اسرائیل کے حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ حملہ پورے عالم اسلام پر حملے کے مترادف ہے ، امت مسلمہ کو اس وقت اتحاد کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

جمعہ کو پارلیمنٹ ہاؤس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اسرائیل کے ایران پر حملے کی جتنی مذمت کی جائے کم ہے ، حملے میں ہونے والے جانی نقصان پر ایران کی حکومت اور عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں ، اسرائیل کو جارحیت سے نہ روکا گیا تو پورا خطہ بلکہ پوری دنیا کے امن کو شدید خطرات لاحق ہوسکتے ہیں- ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بجٹ کو عوام دوست اور متوازن بجٹ قرار دیا - انہوں نے کہا کہ موجودہ حالات میں اس سے بہتر بجٹ نہیں دیا جا سکتا - حکومت نے عوام کو ہر ممکن ریلیف دینے کی کوشش کی ہے تنخواہ دار طبقہ کو ریلیف دیا گیا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات