Live Updates

اسرائیل اور ایران تحمل کا مظاہرہ کریں،انتونیو گوتریس

فریقین ہر قیمت پر شدید تصادم سے گریز کریں، خطہ مزید تنازع کا متحمل نہیں ہو سکتا،بیان

جمعہ 13 جون 2025 14:15

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)سربراہ اقوام متحدہ انتونیو گوتریس نے اسرائیل اور ایران سے زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس نے مشرق وسطی میں تازہ کشیدگی کے پیش نظر اسرائیل اور ایران دونوں پر زور دیا ہے کہ وہ زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔

(جاری ہے)

اقوام متحدہ کے ترجمان کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ گوتریس نے مشرق وسطی میں کسی بھی قسم کی فوجی کشیدگی کی شدید مذمت کی ہے۔انتونیو گوتریس نے خاص طور پر ایران کی جوہری تنصیبات پر اسرائیلی حملوں پر تشویش ہے جو کہ امریکا اور ایران کے درمیان جاری ایٹمی مذاکرات کے دوران کیے گئے۔بیان میں کہا گیا کہ سیکریٹری جنرل دونوں فریقین سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ ہر قیمت پر شدید تصادم سے گریز کریں، خطہ مزید تنازع کا متحمل نہیں ہو سکتا۔انتونیو گوتریس نے اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی پاسداری پر بھی زور دیا ہے۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات