Live Updates

سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستانی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے،پی اے اے

جمعہ 13 جون 2025 16:05

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی نے کہا ہے کہ خطے میں سیکیورٹی صورتحال کے باوجود پاکستان کی فضائی حدود مؤثر طور پر استعمال ہو رہی ہے۔

(جاری ہے)

خطے میں کشیدگی اور پاکستانی فضائی حدود میں ائیر ٹریفک صورتحال پر پاکستان ائیرپورٹس اتھارٹی (پی اے ای) نے بیان جاری کیا ہے۔انہوںنے کہاکہ اضافی فضائی ٹریفک کو معمول کے مطابق پیشہ ورانہ انداز میں سنبھالا جا رہا ہے۔پی اے اے نے کہا کہ بین الاقوامی پروازوں کو پاکستان کی فضائی حدود سے گزرنے میں کسی رکاوٹ کا سامنا نہیں ہے۔انہوںنے کہاکہ مؤثر ائیر اسپیس منیجمنٹ کے ذریعے اضافی فضائی نقل و حرکت سے بخوبی نمٹا جارہا ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات