Live Updates

لاس اینجلس میں نیشنل گارڈ بھیجنے کا فیصلہ غیر قانونی قرار

جمعہ 13 جون 2025 16:42

لاس اینجلس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)امریکی وفاقی جج نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے لاس اینجلس میں کیلیفورنیا نیشنل گارڈ (فوج)بھیجنے کے فیصلہ کوغیر قانونی قرار دے دیا ،ٹرمپ انتظامیہ نے عدالت کے اس فیصلے کو صدارتی اختیارات میں غیر معمولی مداخلت قرار دیتے ہوئے اس کی مذمت کی ہے ۔

(جاری ہے)

فرانسیسی ٹی وی کے مطابق امریکی ڈسٹرکٹ جج چارلس بریئر نے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو حکم دیا کہ وہ ریزرو فورس کا کنٹرول کیلیفورنیا کے گورنر گیون نیوزم کو واپس کریں، محکمہ انصاف نے اس حکم کو صدر کے کمانڈر اِن چیف ہونے کے اختیار پر حملہ قرار دیتے ہوئے ہنگامی اپیل دائر کی، تاہم جج چارلس بریئر نے اپنے حکم پر عمل درآمدروک دیا، تاکہ انتظامیہ کو اپیل دائر کرنے کا موقع مل سکے۔

چند منٹ بعد ایک اعلی عدالت نے بھی چارلس بریئر کے حکم پر کئی دنوں کے لیے عمل درآمد روک دیا تاکہ اپیل پر غور کیا جا سکے، اس سلسلے میں سماعت 17 جون کو مقرر کی گئی ۔
Live ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تازہ ترین معلومات