ایران کے خلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی کو بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ قرار

جمعہ 13 جون 2025 17:08

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے ایران کے خلاف اسرائیل کی ناجائز فوجی کارروائی کو بین الاقوامی امن کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے سخت الفاظ میں مذمت کی۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی اسمبلی کی متفقہ قرارداد پر قوم کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایران کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، جو 1947 میں ہمیں تسلیم کرنے والا پہلا برادر اسلامی ملک ہے۔ اسرائیلی دہشت گردی مسترد کرنے کا یہ متفقہ فیصلہ پاکستان کا یک آواز موقف ظاہر کرتا ہے انہوں نے عالمی برادری اور او آئی سی پر زور دیا کہ فوری او آئی سی اجلاس بلاکر صہیونی درندگی کے خلاف ٹھوس اقدامات کریں۔۔۔۔۔اعجاز خان