Live Updates

کراچی ،امن و امان کیلئے بجٹ میں اضافہ

حکومتی اقدامات کے نتیجے میں کرائم میں بڑی کمی آئی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے، وزیر اعلیٰ سندھ

جمعہ 13 جون 2025 18:33

کراچی ،امن و امان کیلئے بجٹ میں اضافہ
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) وزیرِ اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ اس سال امن و امان کے لیے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے، حکومتی اقدامات کے نتیجے میں کرائم میں بڑی کمی آئی ہے، کراچی میں اسٹریٹ کرائم میں کمی واقع ہوئی ہے، کچے کے علاقے میں کامیاب آپریشن کیے، کئی وارداتیں ناکام بنائیں، منشیات کے خلاف ہماری جنگ جاری ہے، کئی منشیات فروش گرفتار کیے گئے، ہائی ویز پر اے آئی کیمروں کی مدد سے نگرانی کی جا رہی ہے، این آئی سی وی ڈی میں پورے پاکستان سے زیادہ مریضوں کا علاج کیا گیا، گمبٹ انسٹی ٹیوٹ میں اس سال 308 لیور ٹرانسپلانٹ کیے گئے، جے پی ایم سی میں 2 سال کے دوران بستروں کی تعداد دگنی کی گئی ہے، ایس آئی یو ٹی صحت کا جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا سرکاری ادارہ بن گیا ہے، ایس آئی یو ٹی کے پاس پاکستان کا سب سے بڑا ڈائیلائیسز سینٹر ہے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات