Live Updates

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواہ کو بانی سے ملاقات سے روکنا عدلیہ کے فیصلوں اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے

صوبائی بجٹ جیسے اہم معاملے پر عمران خان سے مشاورت ناگزیر ہے، جعلی حکومت کی بدنیتی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ جمعہ 13 جون 2025 20:07

وزیرِاعلیٰ خیبرپختونخواہ کو بانی سے ملاقات سے روکنا عدلیہ کے فیصلوں ..
پشاور (اردوپوائنٹ اخبار تازہ ترین۔ 13 جون 2025ء ) مشیراطلاعات خیبرپختونخواہ بیرسٹرسیف نے کہا ہے کہ منتخب وزیرِاعلیٰ کو بانی سے ملاقات سے روکنا عدلیہ کے فیصلوں اور عوامی مینڈیٹ کی توہین ہے، جعلی حکومت کی بدنیتی اپنی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔ انہوں نے اپنے ردعمل میں کہا کہ بجٹ جیسے اہم معاملے پر عمران خان سے مشاورت ناگزیر ہے, عوام نے عمران خان کے نظریے کو ووٹ دیا ہے، اس لیے بجٹ میں ان کی رائے اور وژن کو شامل کرنا ضروری ہے,خیبر پختونخوا کی قیادت کو اپنے قائد سے ملاقات سے روکنا بدنیتی کی بدترین مثال ہے۔

صوبے کے منتخب وزیرِ اعلیٰ کو ان کے قائد سے ملاقات سے روکنا نہ صرف عوام کے مینڈیٹ کی توہین ہے بلکہ عدلیہ کے فیصلوں کی کھلی خلاف ورزی بھی ہے۔ جعلی حکومت چوری شدہ مینڈیٹ پر اقتدار میں بیٹھی ہے اور خیبر پختونخوا کو اصل مینڈیٹ کی سزا دے رہی ہے، وفاقی جعلی حکومت کا متعصبانہ رویہ قومی یکجہتی کے خلاف ہے، یہ رویہ نہ صرف آئین کی روح کے منافی ہے بلکہ جمہوریت کی نفی بھی ہے،عمران خان کو عوام نے اپنے مستقبل کی امید سمجھ کر منتخب کیا ہے، ان سے مشاورت نہ کرنا عوامی رائے کی توہین ہے، خیبر پختونخوا کی قیادت کو فوری طور پر اپنے قائد سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔

(جاری ہے)

 مزید برآں قومی اسمبلی کے اجلاس میں بجٹ پر بحث کا آغاز اپوزیشن لیڈر عمر ایوب خان نے کرتے ہوئے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر کی جانب سے اپوزیشن لابی کے کیمرے خراب ہونے کی نشاندہی کی ور کہا کہ تقریر کو آپ سینسر کرتے ہیں میری تقریر میں آپ کو کٹوتی کرنے کی ضرورت نہیں ہے ہم لوگ حق اور سچ کی بات کریں گے جو آپ نے کیا تھا وہ غلط کیا تھا عمر ایوب خان نے کہا کہ بجٹ کو ہم نے لیلا بجٹ قرار دیا ہوا ہے اسرائیل کی جتنی مذمت کی جائے وہ کم ہے،ایران پر اسرائیل نے جو حملہ کیا ہے وہ سارے خطے کو خطرے میں ڈال رہا ہے،اس کے نتائج بہت زیادہ خوفناک ہیں او آئی سی کا اجلاس فوری بلایا جائے ۔

بانی پی ٹی آئی نے ثابت کیا کہ وہ صحیح وزیر اعظم ہیں اور عوام کے دلوں پر راج کرنے والے ہیں وزیر اعظم ہیں شہباز شریف نے ثابت کیا وہ ایک انسٹالڈ پپٹ ہے شریف خاندان میں سے کسی نے مودی کے بارے میں ایک ٹویٹ بھی نہیں کی بانی پی ٹی آئی نے اڈیالہ سے بھی پیغام بھیجا، وہ جیل سے نیشنل یونٹی کا پیغام دے رہے ہیں ۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات