Live Updates

ایران پر حملہ تشدد میں شدید اضافہ ہے،ہمایوں خان

معصوم شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو ترجیح دی جانی چاہیے، اس طرح کے حالات علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، بیان

جمعہ 13 جون 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)سیکرٹری جنرل پاکستان پیپلز پارٹی ہمایوں خان نے ایران پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران پر حملہ تشدد میں شدید اضافہ ہے۔ اپنے بیان میں ہمایوں خان نے کہاکہ ہم واضح طور پر اس جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، تمام فریقین سے انتہائی تحمل سے کام لینے کا مطالبہ کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

انہوںنے کہاکہ معصوم شہریوں کی حفاظت اور بہبود کو ترجیح دی جانی چاہیے، اس طرح کے حالات علاقائی استحکام اور عالمی سلامتی کے لئے خطرہ ہے، ہم ایران کے عوام اور اس حملے سے متاثر ہونے والے تمام لوگوں کے ساتھ یکجہتی کے ساتھ کھڑے ہیں۔ انہوںنے کہاکہ ہم عالمی برادری سے پرامن حل کے لیے متحد ہونے کی اپیل کرتے ہیں، آگے بڑھنے کا واحد راستہ سفارتی حل ہے۔ انہوںنے کہاکہ ہم پرسکون، تعمیری بات چیت اور پرامن حل تلاش کرنے کے عزم کی ضرورت پر زور دیتے ہیں، بین الاقوامی برادری کو مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے۔انہوںنے کہاکہ ایسی قرارداد کی حمایت کرنی چاہیے جس میں امن، استحکام اور تمام لوگوں کی بھلائی کو ترجیح دی جائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات