Live Updates

پاکستان کی ایران میں زیارات پر جانے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری

جمعہ 13 جون 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران اسرائیل تنازع کے بعد پاکستان نے ایران میں زیارات پر جانے والوں کیلئے ایڈوائزری جاری کردی۔

(جاری ہے)

دفترخارجہ سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ موجودہ صورتحال میں پاکستانی زائرین سفر کرنے میں محتاط رہیں، ایران میں تقریباً 5 ہزار پاکستانی زائرین ہیں۔حکام دفتر خارجہ نے بتایا کہ ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا ہے، خارجہ زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے۔حکام نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کی مدد کے لئے دستیاب ہے، حکام پاکستانیوں کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات