Live Updates

50000زائرین ایرا ن میں موجود ہیں ،ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی تعداد سامنے آگئی

جمعہ 13 جون 2025 20:20

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)ایران پر اسرائیل کا حملہ، ایران میں موجود پاکستانی زائرین کی تعداد سامنے آگئی جس کے مطابق ایران میں پاکستان کے تقریباً 5000 زائرین ہیں، ایران جانے والے زائرین کی تعداد میں اتار چڑھاؤ آتا ہے۔

(جاری ہے)

دفتر خارجہ کے حکام کے مطابق زیادہ تر زائرین ہمارے سفارتی مشنوں سے رابطہ نہیں کرتے، خطے کی موجودہ سکیورٹی صورتحال پر زائرین کو مشورہ ہے کہ وہ ایران اور عراق کے سفری منصوبوں پر نظر ثانی کریں۔حکام دفتر خارجہ نے کہا کہ تہران میں پاکستانی سفارت خانہ پاکستانی شہریوں کی مدد کے لیے دستیاب ہے، پاکستانیوں کو وطن واپسی میں سہولت فراہم کی جائے گی۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات