Live Updates

oلاہور بار کا اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی

جمعہ 13 جون 2025 20:25

ج*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) اسرائیل کی ایران کے خلاف جارحیت پر لاہور بار ایسوسی ایشن میدان میں آ گئی۔ لاہور بار ایسوسی ایشن کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ایران پر بلاجواز جنگی حملے کی مذمت کرتے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور بار ایسوسی ایشن اور پاکستان کی وکلا برادری اسلامی جمہوریہ ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں، اسرائیل کا یہ اقدام سنگین جنگی جرم ہے، ایران UN چارٹر اور عالمی قوانین کے تحت دفاع کا مکمل حق رکھتا ہے، حکومت پاکستان اسلامی جمہوریہ ایران کی حمایت کا مکمل اعلان کرے۔

Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات