Live Updates

تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ ناکافی ہے کم از کم 20 فیصد اضافہ کیا جائے،پنجاب ٹیچرز یونین

جمعہ 13 جون 2025 21:00

لالہ موسی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء)پنجاب ٹیچرز یونین کے مرکزی صدر رانا انوار الحق ، رانا لیاقت ، یاسین وڑائچ، آصف گوندل، طارق سہیل، طارق زیدی، نادیہ جمشید ، زاہد رفیق چوہدری، سعید نامدار،میاں ارشد ، چوہدری محمد علی ، اسلم گھمن ، رانا الیاس ، ملک سجاد ، محمد عباس ، مرزا طارق، رانا خالد ، طاہر اسلام ، مصطفی وٹو غفار اعوان، اختر بیگ ودیگر نے کہا ہیکہ حکومت مہنگائی میں کمی کے دعوے کر رہی ہے تو دوسری طرف ورلڈ بینک غربت میں اضافے کے خوفناک اعدادوشمار پیش کر رہا ہے اشیا خورد ونوش کی قیمتوں میں ہر روز بے تحاشا اضافہ ہو رہا ہے وفاقی بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان برپا ہونے جا رہا ہے پورا سال اساتذہ و ملازمین مہنگائی کی چکی میں پسے ہیں بلکہ فاقہ کشی کا شکار رہے ہیں لہذا تنخواہوں میں 10 اور پنشن میں 7 فیصد اضافہ ناکافی ہے۔

(جاری ہے)

وعدے کے مطابق پے سکیل ریوائز، ہاوس رینٹ، میڈیکل وکنوینس الاونس میں اضافہ نہ کرنا ملازمین کش پالیسی ہے پنشن اور تنخواہوں میں کم از کم 20 اضافہ ضروری ہے وفاقی بجٹ میں اہل ملازمین کی تنخواہوں میں تفریق کے خاتمے کے لئے 30 فیصد ڈسپییرٹی الاونس کا اعلان خوش آئند ہے جس پر حکومت پنجاب کو بھی عملدرآمد کرنا ہوگا اور لیو انکیشمنٹ، پنشن وگریجویٹی میں کمی کے ظالمانہ نوٹیفکیشنز واپس لئے جائیں ان ظالمانہ نوٹیفکیشنز کی وجہ سے اساتذہ و ملازمین زندہ درگور ہو چکے ہیں شدید ذہنی اذیت اور کربناک حالات سے دوچار ہیں آئندہ صوبائی بجٹ میں اساتذہ و ملازمین کے معاشی تحفظات دور نہ کئے گئے تو پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے اور دھرنے دئیے جائیں گے۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات