
سابق صدر ملتان چیمبر راشد اقبال کا ان لینڈ ریونیو افسران کو کمپنیوں کے افسران کو گرفتار کرنے کے اختیارات دینے کی مذمت
جمعہ 13 جون 2025 21:00
(جاری ہے)
میاں راشد اقبال نے بجٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ بیلنس بجٹ ہے۔
اس میں کچھ بہتراقدامات کئے گئے جبکہ بزنس اور انڈسٹری کیلئے بجٹ بہت سخت ہے۔ بزنس کمیونٹی کو خاطر خواہ کوئی امید نظر نہیں ا?تی کیونکہ اگر بجلی 'گیس کی قیمت کم ہوئی سیلز ٹیکس' انکم ٹیکس کم ہو تو انڈسٹری چل سکے گی اور ہم اس کو بزنس فرینڈلی بجٹ کہہ سکیں گے۔ 2025میں نئی ترامیم آئی ہیں جس کے بعد پاکستان میں کوئی چیز بزنس فرینڈلی نہیں رہی۔ انہوں نے کہا کہ امسال ریونیو کا ٹارگٹ 12ہزار 900ارب روپے رکھا گیا لیکن اکٹھا 10ہزار ارب روپے ہوااس بجٹ میں ٹارگٹ 14ہزار ارب روپے رکھا گیا ہے جب ایف بی آر سے 12ہزار ارب روپے اکٹھا نہیں ہوا تو 14ہزا ر ارب روپے کیسے اکٹھے کریں گے۔ حکومت ٹیکس نیٹ میں اضافہ نہیں کررہی بلکہ جو موجودہ ٹیکس پیئرز پر ہی مزید ٹیکس لگائے جائیں گے۔ میاں راشد اقبال کا کہنا تھا کہ بجٹ میں کچھ چیزیں اچھی بھی ہیں۔ جیسا کہ تنخواہوں میں اضافہ' پنشن میں اضافہ اور تنخواہ داروں پر ٹیکسوں میں کمی۔ اس کے علاوہ تھرکول کو مین ریلوے لائن سے جوڑنے کیلئے اس بار پہلی بار فنڈز رکھے گئے ہیں جوکہ خوش ا?ئند اقدام ہے کیونکہ اس کی ضرورت محسوس کی جارہی تھی اگر تھرکول مارکیٹ میں آجائے تو بجلی کے بڑے استعمال کنندگان کو بہت فائدہ ہوگا کیونکہ اس کو استعمال کرکے بجلی خود پیدا کرسکتے ہیں جس کی وجہ سے بجلی کی قیمت کم ہوگی، کیونکہ پاکستان میں اس وقت انڈسٹری کو 14سینٹ پر بجلی مل رہی ہے جبکہ ہمارے ہمسایہ ممالک میں 8سینٹ پر بجلی مل رہی ہے۔ جس کی وجہ سے ہماری انڈسٹری دیگر ممالک کی انڈسٹری سے مقابلہ نہیں کرپارہی۔ سابق صدر ایوان صنعت وتجارت نے کہا کہ شرح سود کو سنگل ڈیجٹ میںلانا چاہئے۔ انڈسٹری کو مراعات ملیں گی تو ہمارے ہاں اشیا بنیں گی اور ہمیں امپورٹ کی ضرورت نہیں پڑے گی۔ امپورٹ کم کرکے ایکسپورٹ بڑھانا ہوگی اور یہ تب ہی ممکن ہے جب انڈسٹری کو مراعات دی جائیں۔
مزید قومی خبریں
-
وفاق نے خیبر پختونخوا کو ترقیاتی بجٹ میں یکسر طور پر نظر انداز کیا ہے،مزمل اسلم
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے‘حافظ نعیم الرحمن
-
وفاقی وزیر صحت کا میڈیکل ڈیوائسز کی مقامی تیاری پر زورامپورٹ پر انحصار ختم
-
خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردارقابلِ ستائش ہے، مریم نواز
-
ہم سب ملکر پاکستان کو ہر قسم کے بحران سے نکالیں گے، پاکستان ہے تو ہم ہیں، دانیال چوہدری
-
گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری سے وزیر خارجہ ملائیشیا محمد بن حاجی حسن کی ملاقات
-
کراچی کے عوام کو لیاری ایکسپریس وے کو دوبارہ خوبصورت بنا کر تحفہ دیں گے، عبدالعلیم خان
-
اسلام آباد ہائیکورٹ نے سابق سینیٹر فرحت اللہ بابر کو ہراساں کرنے سے روک دیا،ایف آئی اے و دیگر کو جون کے آخری ہفتے تک نوٹس جاری
-
محرم الحرام کے دوران پولیس کے ڈیڑھ لاکھ سے زائد اہلکار تعینات کیے جا رہے ہیں‘ خواجہ سلمان رفیق
-
پنجاب بھرمیں 1329ٹریفک حادثات،16افراد جاں بحق ،1588زخمی ہوئے،ترجمان ریسکیو
-
ساہیوال، بدمعاشی غنڈہ گردی کی ویڈیوفلم بنانے کی رنجش،ایک ہی خاندان پر فائرنگ سے 5افراد زخمی، مقدمہ درج
-
خون کا عطیہ انسانیت کی سب سے اعلیٰ خدمت اور نوجوان اس مشن کا ہراول دستہ ہیں، گورنر سندھ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.