Live Updates

ویں نیشنل ویمن لاء کانفرنس 18 جون کو کراچی میں ہوگی

خواتین جوڈیشل،سیشن اور فیملی کورٹس ججز خصوصی طور پر شریک ہونگی،خواتین وزراء ،اراکین اسمبلی کو دعوت نامے جاری کردیئے گئے

جمعہ 13 جون 2025 21:05

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 13 جون2025ء) جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے تحت 8 ویں نیشنل ویمن لاء کانفرنس 18 جون کو آرٹس کونسل آف پاکستان میں ہوگی.اس برس کانفرنس کا موضوع خواتین کے حقوق کی مساوات اور بااختیاریت کو فروغ دینا ہے۔جسٹس ہیلپ لائن انٹرنیشنل کے صدر ندیم شیخ ایڈوکیٹ نے کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں میڈیا بریفنگ کے دوران بتایا کہ کانفرنس کے چیئرمین آرگنائزنگ کمیٹی بیرسٹر سرفراز متیلو، آرگنائزنگ کمیٹی فریدہ منگریوایڈوکیٹ،سلیم مائیکل ایڈوکیٹ،سید اسرارعلی ایڈوکیٹ،حارث امین بھٹی,سید ذوالفقارشاہ پر مشتمل ہوگی۔

کانفرنس کے انعقاد کے سلسلے میں چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ، وزرائے اعلی،صوبائی خواتین وزراء ،خواتین اراکین اسمبلی کو دعوت نامے ارسال کردیئے گئے ہیں۔

(جاری ہے)

خواتین جوڈیشل،سیشن اور فیملی کورٹس کی ججز خصوصی طور پر چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ کی ہدایت میں شریک ہونگے۔صوبائی وزیر امور خواتین شاہنیہ شیر علی اراکین اسمبلی بھی شرکت کرینگی۔کانفرنس میں پاکستان کی طاقتور اور کامیابی کی حامل خواتین محترمہ فاطمہ جناح،شہید محترمہ بے نظیر بھٹو،عاصمہ جہانگیر ایڈوکیٹ،جنرل نگار جوہر،عارفہ کریم،ڈاکٹر رتھ فاو،کوہ پیما ثمینہ بیگ،موٹیویٹر منیبہ مزاری کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے نمایاں خدمات کی حامل خواتین میں ایوارڈ تقسیم کیے جائیں گے۔

اس کانفرنس میں ممتاز شخصیات جسٹس ر سعیدہ جہاں،جسٹس ر سیدہ ماجدہ رضوی،پروفیسر فرحان عیسی،محمد احمد شاہ،سابق جسٹس شہاب سرکی،کنول عابدی،تارا عذرا داود،شمسہ جبیں جواد،ڈاکٹر شہاب امام،دانش امان،غزالہ عارف کے علاوہ،خواتین وکلاء ،لاء ایکسپرٹ شعبہ قانون سے وابستہ پروفیسرز شریک ہونگی۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات