Live Updates

غ*مسلم ممالک کو متحد ہو کر ظالم اسرائیل کو روکنا ہوگا : حافظ عبد الغفار روپڑی

جمعہ 13 جون 2025 21:25

لله*لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 13 جون2025ء) اسرائیل کا ایران پر حملہ قابل مذمت ہے مسلم ممالک کو متحد ہو کر ظالم اسرائیل کو روکنا ہوگا ایسے جارحانہ اقدامات سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا یہ بات جماعت اہلحدیث پاکستان کے امیر مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے جمعہ کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہی ایران پر اسرائیل کے حالیہ حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ایک خودمختار اسلامی ملک پر حملہ عالمی قوانین، انسانی حقوق اور علاقائی امن کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

مولانا روپڑی نے کہا کہ ایسے جارحانہ اقدامات سے خطے میں عدم استحکام بڑھے گا اور معصوم انسانی جانوں کا ضیاع ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ مسلم امہ کو اس نازک صورتحال میں باہم متحد ہو کر ظالم اسرائیل کے خلاف آواز بلند کرنی چاہیے۔

(جاری ہے)

انہوں نے عالمی برادری بالخصوص اقوامِ متحدہ اور او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ اسرائیلی جارحیت کا فوری نوٹس لیا جائے اور مشرقِ وسطیٰ میں پائیدار امن کے قیام کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔

مولانا حافظ عبد الغفار روپڑی نے کہا کہ امت مسلمہ کو چاہیے کہ وہ جذبات کی بجائے حکمت، اتحاد اور شعور کے ساتھ اپنا مؤقف دنیا کے سامنے پیش کرے۔ خطے کے مسائل کا حل طاقت کے استعمال میں نہیں بلکہ مذاکرات اور باہمی احترام میں ہے۔نمازِ جمعہ کے بعد انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مظلوم مسلمانوں کی نصرت فرمائے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات