
ایران پر بلاجواز اسرائیلی حملے کی مذمت ،اسلامی ممالک متحد ہوکر اسرائیلی جارحیت کا مقابلہ کریں‘مجلس شوریٰ
اسرائیل کی ناجائز ریاست اور اس کے جارحانہ عزائم ناسور کی صورت پورے خطے میں سرایت کر رہے ہیں‘ قرارداد
جمعہ 13 جون 2025 22:15
(جاری ہے)
اسرائیل کی ناجائز ریاست اور اس کے جارحانہ عزائم ایک ناسور کی صورت میں پورے خطے میں سرایت کر رہے ہیں۔
انسانیت کے خلاف جرائم اور ایک کے بعد دوسرے مسلمان ملک پر حملوں میں اسرائیل کو مکمل امریکی سرپرستی حاصل ہے۔ امریکی سرپرستی کے بغیر اسرائیل کے لیے ان جرائم کا ارتکاب ممکن نہ تھا۔ امریکا اور اسرائیل نے مل کر بین الاقوامی قوانین کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔ قرارداد میں خطے کے تمام ممالک سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ آپس کے اختلافات کو پس پشت ڈال کر اسرائیلی عزائم کے خلاف متحد ہوجائیں، جن ممالک نے اسرائیل کے ساتھ تعلقات قائم کیے وہ انھیں ختم کرنے کا اعلان کریں۔قرارداد میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل پورے خطے پر تسلط قائم کرنے کے خواب دیکھ رہا ہے۔ پاکستان کو بھی اسرائیلی عزائم کے حوالے سے خبردار رہنا ہو گا۔ امریکی سرپرستی میں اسرائیلی حملے پورے خطے کے لیے خطرے کی گھنٹی ہے۔ اس سے قبل پاک بھارت جنگ میں بھی اسرائیل بھارت کو مدد فراہم کر چکا ہے۔جنگ کے دوران کسی بھی مسلمان ملک کی جانب سے اسرائیل کو مدد فراہم کرنا پوری امت مسلمہ کے ساتھ خیانت ہو گی۔ غزہ سمیت مقبوضہ فلسطین اور خطے کی سلامتی کے لیے مسلمان ممالک متفقہ موقف اختیار کریں اور متحد ہو کر اسرائیلی تسلط کا خاتمہ کریں۔ اسرائیلی جارحیت کا علاج آپس کے اختلافات بھلا کر متحد ہونے میں ہے۔حکومت پاکستان ایران کی سلامتی اور دفاع کے لیے ایران کو ہر قسم کی مدد فراہم کرے۔
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کا ایرانی شہر بوشہر پر فضائی حملہ،جنوبی پارس گیس فیلڈ پر بمباری
-
عمران خان کی مشاورت کے بغیر وزیراعلیٰ علی امین بجٹ منظور نہیں کریں گے
-
سیاسی، فوجی اور اقتصادی محاذوں پر اسلامی ممالک کی مشترکہ حکمت عملی وقت کا تقاضا ہے
-
کون سی قوتیں ہیں جو اقتدار تک عوام کی رسائی کو روکتے ہیں؟
-
خیبرپختونخوا حکومت نے تعلیمی بجٹ میں 11 فیصد اضافہ کردیا
-
اسرائیل اور ایران کے مابین تنازعے میں امریکہ کہاں کھڑا ہے؟
-
یوکرین کو ایک ہفتے میں روس سے 36 سو لاشیں موصول
-
بجٹ میں مراعات یافتہ طبقہ کو نوازا گیا جبکہ عوام کو چاروں طرف سے گھیر کر مارا گیا ہے
-
حکومت پاکستان ایران کی حمایت میں اقدامات اٹھائے
-
مسلح افواج کے افسران کو بنیادی تنخواہ کا 50 فیصد خصوصی ریلیف الاؤنس دینے کا فیصلہ
-
وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پیزشکیان سے ٹیلی فون پر گفتگو
-
وزیر اعظم شہباز شریف سے خواجہ سعد رفیق کی ملاقات، ملکی سیاسی صورتحال پر گفتگو
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.