بینک سے رقم نکلوانے پر نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں تبدیلی

ٹیکس کے اطلاق کی حد 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے ہو گئی

ہفتہ 14 جون 2025 10:50

بینک سے رقم نکلوانے پر نان فائلرز کیلئے ٹیکس کی شرح میں تبدیلی
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)بینکوں سے رقم نکالنے پر نان فائلرز کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کی شرح 0.6 فیصد سے بڑھا کر 0.8 فیصد کر دی گئی جبکہ اس ٹیکس کے اطلاق کی حد بھی 50 ہزار روپے سے بڑھا کر 75 ہزار روپے کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

میڈیا رپورٹ میں چیئرمین ایف بی آر کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ بجٹ تقریر میں ایک غلطی کے باعث ٹیکس کی شرح ایک فیصد بتائی گئی تھی جبکہ اصل تجویز کردہ شرح 0.8 فیصد ہی ہے۔

متعلقہ عنوان :