Live Updates

نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی میں مشق معرکہ بقا کیلئے سویلینز کی بھی نامزدگی

یکم جولائی 2025 تک این ڈی یو میں جاری رہنے والی مشق معرکہ بقا کا صدارتی سیشن 16 جون کو ہوگا

ہفتہ 14 جون 2025 14:28

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)نیشنل ڈیفنس یونیورسٹی (این ڈی یو) میں فائنل مشق ''معرکہ بقا'' میں شرکت کے لیے 6 سویلین اراکین کی نامزدگی کردی گئی ہے۔ یہ مشق معرکہ بقا نیشنل سیکیورٹی اینڈ وار کورس کا اہم حصہ ہے جو 26 مئی سے یکم جولائی 2025 تک این ڈی یو میں ہو رہی ہے، مشق معرکہ بقا کا صدارتی سیشن 16 جون کو ہوگا، جس میں 6 سول ارکان کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

نامزد افسران میں پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے سیکریٹری ای اینڈ پی خیبر پختونخوا محمد زبیر، پولیس سروس پاکستان کے او ایس ڈی محمد گوہر نفیس اور پولیس سروس پاکستان کے جوائنٹ ڈی جی انٹیلی جنس بیورو ثاقب اسماعیل میمن کو بھی نامزد کردیا گیا ہے۔اسی طرح کامرس اینڈ ٹریڈ گروپ کے ڈائریکٹر جنرل ٹو وفاقی وزیرتجارت ڈاکٹر محمد عرفان، الیکشن کمیشن آف پاکستان کی ایڈیشنل ڈی جی (جی اینڈ ایس آئی) نگہت صدیقی اور سیکریٹریٹ گروپ کی جوائنٹ سیکریٹری ایکسپینڈیچر پلاننگ انیتا تراب بھی معرکہ بقا کے سیشن میں شرکت کریں گی۔مزید بتایا گیا ہے کہ حکومت کی تمام نامزد افسران کو طے شدہ شیڈول کے مطابق مشق میں شرکت یقینی بنانے کی ہدایت کی گئی ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات