اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو کی بنکر میں اہم میٹنگ

وزیر دفاع اور ملٹری لیڈر شپ کے ساتھ صورتحال پر غور کیا گیا

ہفتہ 14 جون 2025 16:30

تل ابیب (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء)اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو اور امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس کے بعد اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے بنکر میں اہم میٹنگ کی ہے۔

(جاری ہے)

میڈیارپورٹس کے مطابق وزیر دفاع اور ملٹری لیڈر شپ کے ساتھ صورتحال پر غور کیا گیا۔اسرائیلی وزیراعظم کا کہنا تھا کہ ایرانی عوام کے پاس ایرانی حکومت کے خلاف اٹھ کھڑے ہونے کا یہ بہترین موقع ہے۔ اسرائیلی وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ شہری علاقوں پر میزائل داغ کر ایران نے سرخ لکیر پامال کی، ایرانی حکومت کو خمیازہ بھگتنا ہوگا۔