فضائیہ نے رات بھر ایران پر حملے جاری رکھے.اسرائیلی فوج

حملوں میں کئی سٹریٹیجک مقامات کو نقصان پہنچایا گیا ہے.اعلی حکام کا دعوی

Mian Nadeem میاں محمد ندیم ہفتہ 14 جون 2025 15:07

فضائیہ نے رات بھر ایران پر حملے جاری رکھے.اسرائیلی فوج
تل ابیب/لندن(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14 جون ۔2025 )اسرائیلی فوج نے کہا ہے کہ فضائیہ نے جمعہ اور ہفتے کی درمیانی شب رات بھر اپنے حملے جاری رکھے اور تہران میں درجنوں اہداف کو نشانہ بنایاگیا جن میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل نظام کی تنصیبات بھی شامل تھیں.

(جاری ہے)

صیہونی افواج کے میجر جنرل ٹومر بار کے مطابق ان حملوں میں کئی سٹریٹیجک مقامات کو نقصان پہنچایا گیا ہے آئی ڈی ایف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ ایران میں اہداف پر دوبارہ حملے کے لیے تیار ہے برطانوی نشریاتی ادارے کے مطابق اس سے قبل آئی ڈی ایف کے چیف آف سٹاف لیفٹیننٹ جنرل ایال زامیر اور فضائیہ کے سربراہ میجر جنرل ٹومر بار نے ایک مشترکہ جائزہ اجلاس کے بعد کہا کہ ایران تک پہنچنے کا راستہ ہموار ہو چکا ہے ان کے مطابق منصوبے کے تحت اسرائیلی جنگی طیارے تہران میں مزید اہداف پر حملے کریں گے. رپورٹ میں دعوی کیا گیا ہے کہ ایران پر حملوں میں اسرائیل کو خطے کے کئی ممالک سمیت بڑی عالمی طاقتوں کا دفاعی تعاون حاصل ہے اسرئیلی فوج کا دعوی ہے کہ اس نے بحیرہ مردار کے علاقے میں درجنوں مسلح ایرانی ڈرونزکو کامیابی سے مارگرایا ہے جبکہ ایرانی حکام کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ ان کی جوابی حملے کی حکمت عملی کامیاب رہی ہے جبکہ اسرائیل نے اب تک دو ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے.