
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
ایران پر بلا اشتعال حملہ ایک سنگین اشتعال انگیزی ہے جو مشرق وسطیٰ میں امن کے توازن کو برباد کرے گی
ہفتہ 14 جون 2025 16:58
(جاری ہے)
پاکستان کی کاروباری برادری ایرانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جارحیت کے ایسے اقدامات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیںوہ بار بار مجرمانہ اقدامات اٹھارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے تصادم کو جنم دے سکتا ہے جو ایک بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہو جائے اور لاکھوں جانوں کے لیے خطرہ بنے۔ میاں ابوزر شاد، انجینئر خالد عثمان اور شاہد نذیر چوہدری نے کہا کہ ایران ایک خودمختار ریاست ہے اور اسے اپنی سرزمین کے تحفظ اور قومی سلامتی کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سفارتی اور قانونی اقدامات کے ذریعے اسرائیل کو کنٹرول کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو کھلی چھوٹ نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ کسی دوسرے ملک پر بلا وجہ حملہ کردے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری عدم استحکام کے اثرات صرف سیاسی نہیں بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی شدید خطرناک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ بین الاقوامی تجارتی راستوں، توانائی کے ذرائع اور سرمایہ کاری کے اعتماد کو بٴْری طرح متاثر کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات کی گہرائی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے تمام مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں اور سفارتی و اقتصادی محاذ پر متفقہ اور مضبوط موقف اختیار کریں۔انہوں نے عالمی طاقتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی نہ بنیں اور فوری اقدامات کریں تاکہ خطے کو مزید جنگ و تباہی سے بچایا جا سکے۔مزید تجارتی خبریں
-
انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا
-
مانیٹری پالیسی کمیٹی نے شرح سود 11 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا ہے،گورنر سٹیٹ بینک جمیل احمد کی پریس کانفرنس
-
سرپرست اعلی ایف پی سی سی آئی ایس ایم تنویر کی کاوش بغیر ڈیوٹی درآمدی کپاس،دھاگہ اور کپڑا پر 18فیصد ڈیوٹی عائد ترمیمی آرڈیننس جاری مقامی کپاس کے لئے لیول فیلڈ ہونے سے مقامی کپاس اور ٹیکسٹائل انڈسٹری ..
-
پالیسی ریٹ میں 500 بیسس پوائنٹس کی فوری کمی صنعتی بحالی اور روزگار بڑھانے کے لیے ناگزیر؛ ایف پی سی سی آئی، پاکستان بزنس فورم
-
ایف پی سی سی آئی کا شرح سود میں کمی کا مطالبہ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 1,600 روپے کمی ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں اضافہ ریکارڈ
-
ملک بھر کے لیے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ میں بجلی سستی ہونے کا امکان
-
ایس ای سی پی نے کارپوریٹ سیکٹر کے لیے سنٹرلائزڈ یو بی او رجسٹری قائم کر دی
-
ایس ای سی پی نے کارپوریٹ سیکٹر کے لیے سنٹرلائزڈ یو بی او رجسٹری قائم کر دی
-
میاں زاہد حسین کا سود کی شرح چھ فیصد کرنے کا مطالبہ
-
شوگر ملز، بروکرز، ہول سیل ڈیلرز ،کریانہ مرچنٹس میں چینی کی ہول سیل ،پرچون فروخت کا میکنزم نہ بن سکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.