
لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی جانب سے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت
ہفتہ 14 جون 2025 21:46
(جاری ہے)
پاکستان کی کاروباری برادری ایرانی عوام کے ساتھ بھرپور یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ اسرائیل کی جانب سے جارحیت کے ایسے اقدامات کسی بھی صورت میں قابل قبول نہیںوہ بار بار مجرمانہ اقدامات اٹھارہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ یہ حملہ ایسے تصادم کو جنم دے سکتا ہے جو ایک بڑے عالمی بحران میں تبدیل ہو جائے اور لاکھوں جانوں کے لیے خطرہ بنے۔ میاں ابوزر شاد، انجینئر خالد عثمان اور شاہد نذیر چوہدری نے کہا کہ ایران ایک خودمختار ریاست ہے اور اسے اپنی سرزمین کے تحفظ اور قومی سلامتی کے دفاع کا مکمل حق حاصل ہے۔انہوں نے عالمی برادری، اقوام متحدہ، او آئی سی سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر سفارتی اور قانونی اقدامات کے ذریعے اسرائیل کو کنٹرول کریں۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی ریاست کو کھلی چھوٹ نہیں دی جانی چاہیے کہ وہ کسی دوسرے ملک پر بلا وجہ حملہ کردے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے کہا کہ مشرق وسطیٰ میں جاری عدم استحکام کے اثرات صرف سیاسی نہیں بلکہ عالمی معیشت کے لیے بھی شدید خطرناک ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ کشیدگی میں اضافہ بین الاقوامی تجارتی راستوں، توانائی کے ذرائع اور سرمایہ کاری کے اعتماد کو بٴْری طرح متاثر کر سکتا ہے۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور ایران کے درمیان تاریخی، ثقافتی، مذہبی اور اقتصادی تعلقات کی گہرائی ہے۔ لاہور چیمبر کے عہدیداران نے تمام مسلم ممالک سے اپیل کی کہ وہ اتحاد کا مظاہرہ کریں اور سفارتی و اقتصادی محاذ پر متفقہ اور مضبوط موقف اختیار کریں۔انہوں نے عالمی طاقتوں سے بھی مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کی مسلسل خلاف ورزیوں پر خاموش تماشائی نہ بنیں اور فوری اقدامات کریں تاکہ خطے کو مزید جنگ و تباہی سے بچایا جا سکے۔
مزید تجارتی خبریں
-
آئی سی سی آئی-پی اے ایف ہسپتال کا بزنس کمیونٹی کی فلاح و بہبود کے لیے باہمی تعاون پر اتفاق
-
ترسیلات زر میں اضافے سے 28 ارب ڈالر ٹریڈ ڈیفیسٹ ختم ہوا، میاں زاہد حسین
-
اوگرا نے جون 2025ء کے لئے آر ایل این جی کی قیمتوں کا تعین کر کے قیمتوں میں کمی کر دی
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی ریکارڈ
-
ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 4,600 روپے اضافہ
-
سعودی کمپنی آرامکو نے تیل و گیس کمپنی ''گو'' کے 40 فیصد حصص حاصل کرلئے
-
آٹو موبائلز کی فروخت میں مئی کے دوران 35 فیصد، جاری مالی سال میں 39 فیصد اضافہ ہوا،پاما
-
برائلر گوشت کی قیمت میں مزید 29روپے کلو کمی
-
زرمبادلہ کے ذخائر 167ملین ڈالر اضافے کے بعد 16.87ارب ڈالرہوگئے
-
ملک بھر میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 4,000 روپے اضافہ ریکارڈ
-
پاکستان کی انٹربینک مارکیٹ میں امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی روپے کی قدر میں کمی
-
ملکی معیشت کے استحکام کی جانب اہم قدم‘ ایس آئی ایف سی کے تعاون سے "منرلز کمپلیکس" کا قیام
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.