Live Updates

جو شخص سیٹ نہیں جیت سکتا، لیکچر مت دے ‘ عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضی کو جواب

آپکی عقل اور شعور کا عالم یہ ہے پنجاب کا بجٹ ابھی پیش نہیں ہوا اسکو مسترد پہلے ہی کر رہے ہیں

ہفتہ 14 جون 2025 22:42

جو شخص سیٹ نہیں جیت سکتا، لیکچر مت دے ‘ عظمیٰ بخاری کا حسن مرتضی کو ..
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پیپلز پارٹی کے رہنما حسن مرتضی کے بیان پر ردعمل کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ جو شخص سیٹ نہیں جیت سکتا، لیکچر مت دے ،صوبائی دارالحکومت سے جاری اپنے ایک بیان میں عظمی بخاری کا کہنا تھا کہ آپ لوگ پرائیویٹ محفلوں میں خود تسلیم کرتے ہیں مریم نواز کی کارکردگی پنجاب میں پیپلز پارٹی کو نقصان پہنچا رہی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مریم نواز ڈیلیور کر رہی ہیں، لوگوں کو ریلیف دے رہی ہیں، وزیراعلی پنجاب 16 ماہ سے لوگوں کو خواب نہیں دکھا رہی، خواب پورے کررہی ہیں، ابھی کچھ دن پہلے آپ سمبڑیال میں گلی گلی جا کر مریم نواز کی حکومت کا نتیجہ دیکھ کر آئے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب کا کہنا تھا کہ آپ کی عقل اور شعور کا عالم یہ ہے کہ پنجاب کا بجٹ ابھی پیش نہیں ہوا اور اس کو مسترد پہلے ہی کر رہے ہیں۔عظمیٰ بخاری کا مزید کہنا تھا کہ جو شخص اپنی سیٹ نہیں جیت سکا وہ ہمیں لیکچر مت دے، اگر کچھ بتانے اور دکھانے کو ہو تو سال ڈیڑھ سال کافی ہوتا ہے اگر نہ کچھ بتانے کو ہو نہ کچھ چھاپنے کو تو پھر 16سال بھی کم پڑ جاتے ہیں۔
Live بجٹ 26-2025ء سے متعلق تازہ ترین معلومات