
خلیفہ سوم حضرت عثمان غنیؓ کے عہدِ خلافت میں دینِ اسلام اور علوم و فنون نے بے مثال ترقی کی، پروفیسر حافظ عبد الصمد طاہر
ہفتہ 14 جون 2025 20:10
(جاری ہے)
کانفرنس کی صدارت پرنسپل گورنمنٹ ولائیت حسین اسلامیہ گریجویٹ کالج ملتان پروفیسر حافظ عبد الصمد طاہر نے کی جبکہ مہمانان گرامی میں صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم، ماہر تعلیم پروفیسر ڈاکٹر ریاض حسین، مذہبی سکالر ممبر ضلعی امن کمیٹی پروفیسر عبد الماجد وٹو شامل تھے۔
کانفرنس میں سماجی رہنما جنرل سیکرٹری روہی ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن جواد امین قریشی، سیاسی و سماجی رہنما اسلم طاہر انصاری، الحاج محمد اشرف قریشی، پروفیسر محمود حسین ڈوگر، قاری حامد رسول سیفی ،ممبر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن ہمایوں واجد اور کالج کے اساتذہ کرام اور طلبہ نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے پروفیسر حافظ عبد الصمد طاہر نے کہا کہ حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بڑی حیاءوالے تھے، حضور اکرم محمد صلی اللہ علیہ وآلہ وسلّم نے فرمایا کہ میں اس سے کیوں حیاءنا کروں جس سے فرشتے بھی حیاءکرتے ہیں۔ صدر ینگ پاکستانیز آرگنائزیشن نعیم اقبال نعیم نے کہا کہ حضرت عثمان غنی کی زندگی کے تین پہلو بڑے نمایاں ہیں پہلا حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالی عنہ سخی تھے اور بہت زیادہ سخاوت کرتے تھے،دوسرا وہ بہت زیادہ شرم و حیا والے اور تیسرا اللہ تعالیٰ سے بہت زیادہ ڈرنے والے تھے، یہ تین خوبیاں جس مسلمان کے اندر پیدا ہو جاتی ہیں وہ خوبصورت مسلمان بن جاتا ہے،اللہ ہمیں ان کے راستوں کا مسافر بنانے اور ان کے اسوہ حسنہ پر چلنے کی توفیق عطا کرے۔ ڈاکٹر ریاض حسین، پروفیسر عبد الماجد وٹو، پروفیسر محمود حسین ڈوگر، جواد امین قریشی اور محمد اشرف قریشی نے کہا کہ آج امت مسلمہ کو جو مسائل درپیش ہیں اس کی سب سے بڑی وجہ دین سے دوری ہے،خلفائے راشدین کے ادوار حکومتوں کو دیکھیں تو وہ ہمارے لئے مشعل راہ ہیں،اگر ہم ان کی طرزِ زندگی اپنا لیں تو ہم آج پھر دنیا پر راج کرسکتے ہیں۔تقریب کے اختتام پر فلسطین، ایران، اردن، شام اور کشمیر کے مسلمانوں جبکہ پاکستان کی سلامتی کیلئے خصوصی دعا کی گئی۔
مزید قومی خبریں
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
-
دریائوں اور آبی ذخیروں میں پانی کی صورتحال
-
جب انصاف کا ترازو جھک جائے، تو امن صرف ایک دھوکہ رہ جاتا ہے، مشعال ملک
-
جعلی حکومت بانی کو قید تنہائی میں رکھ کر توڑ نہیں سکتی‘ بیرسٹر سیف
-
دودھ کی ویلیو ایڈیشن کے ذریعے معاشی ثمرات لائیو سٹاک فارمرز تک پہنچانا ضروری ہے،ماہرین لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ
-
لاہور،انسداد دہشتگردی کی عدالت نے پی ٹی آئی رہنمائوں فواد چوہدری،اعظم سواتی اور مسرت چیمہ کی عبوری ضمانت میں 25 جولائی تک توسیع کردی
-
بھارت کی جانب سے پانی روکنا ایٹمی جنگ کا سبب بن سکتا ہے، بلاول بھٹوزر داری
-
سندھ میں آج سے پلاسٹک شاپنگ بیگز پر مکمل پابندی،سیکریٹری ماحولیات آغاشاہنواز کا سخت کارروائی کاعندیہ
-
ایران،اسرائیل کشیدگی، مختلف ممالک کی فضائی حدود بند، ایئر لائنز کا پاکستانی حدود کا استعمال
-
الیکشن کمیشن تقرریوں کا معاملہ: سپیکر کا پارلیمانی کمیٹی بنانے سے انکار
-
حافظ آباد،14 سالہ ذہنی و جسمانی معذور لڑکی سے مبینہ جنسی زیادتی، 6 ماہ کی حاملہ ہونے کا انکشاف
-
بھارت اور اسرائیل پاکستان کو گرے لسٹ میں شامل کرانے میں ناکام رہے، خواجہ آصف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.