ڈیرہ مراد جمالی اور منگولی میں دو موٹر سائیکل چھین لی گئیں

ہفتہ 14 جون 2025 20:50

ڈیرہ مراد جمالی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 14 جون2025ء) ڈیرہ مراد جمالی اور منگولی میں دو موٹر سائیکل چھین لی گئیں پولیس کے مطابق ڈیرہ مراد جمالی وارڈ اٹھ منجھو محلہ میں طاہر حسین سے نا معلوم مسلح افراد موٹر سائیکل چھین کر فرار ہوگئے جبکہ منگولی پولیس تھانے کی حدود مین قومی شاہراہ پر باگرانی کے مقام پر مسلح افراد نے خلیل احمد لہڑی سے موٹر سائیکل موبائل فون اور نقدی چھین کر فرار ہوگئے واقع کے خلاف لہڑی قبائل نے احتجاجا قومی۔

(جاری ہے)

شاہراہ بلاک کر دی جس کے باعث سندھ اور بلوچستان کے درمیان چلنے والے ٹریفک معطل ہو گء اس دوران مسافروں کو سخت مشکالات کا سامنا کرنا پڑا بعد ازاں پولیس کے افسران سے مذاکرات کے بعد احتجاج ختم کر دیا گیا ۔