
بجٹ الفاظ کی شعبدہ بازی، زمینی حقائق سے عاری ہے، عبدالرحیم زیارتوال
ہفتہ 14 جون 2025 20:50
(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی اور ملکی قوانین کے تحت بجٹ خسارے کی حد 12 فیصد مقرر ہے، مگر موجودہ بجٹ میں یہ خسارہ تقریباً 35 فیصد بنتا ہے، جس کے باعث اس بجٹ کو آئینی اور قانونی حیثیت حاصل نہیں۔
عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ موجودہ بجٹ نے غریب اور متوسط طبقے کو شدید متاثر کیا ہے۔ ایک جانب ان پر براہ راست اور بالواسطہ ٹیکسوں کا بوجھ ڈالا گیا ہے، تو دوسری جانب روزگار کے مواقع پیدا کرنے کے لیے کوئی مؤثر منصوبہ پیش نہیں کیا گیا۔انہوں نے سولر انرجی سے متعلق حکومتی پالیسی پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ اس وقت ملک پہلے ہی توانائی کے بحران سے دوچار ہے، خاص طور پر سستی توانائی کی شدید کمی ہے۔ ایسے میں سولر پینلز پر 18 فیصد ٹیکس کا نفاذ عوام کو سستی اور ملک اس موسمی تغیرات کے دور میں قابلِ تجدید توانائی سے محروم کرنے اور مہنگی بجلی پیدا کرنے والے ائی پی پیز کو نوازنے کا منصوبہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیوروکریسی کو ''بہترین کارکردگی'' کے نام پر 30 فیصد الاؤنس دینا دراصل اسے تابع بنانے کی ایک کوشش ہے، جیسا کہ عدلیہ کو 26ویں آئینی ترمیم کے ذریعے زیرِ اثر لایا گیا۔عبدالرحیم زیارتوال نے کہا کہ برآمدات اور درآمدات کے درمیان شدید عدم توازن کی وجہ سے تجارتی خسارہ 30 ارب ڈالرز تک پہنچ چکا ہے، لیکن بجٹ میں نہ تو پیداواری شعبے کے لیے کوئی پالیسی دی گئی ہے، نہ برآمدات بڑھانے اور قومی دولت پیدا کرنے کے لیے کوئی منصوبہ پیش کیا گیا۔آخر میں انہوں نے کہا کہ فارم 47 کی بنیاد پر بننے والی یہ غیر نمائندہ اور ناجائز حکومت معاشی بحالی کے کھوکھلے دعوؤں میں مصروف ہے، جب کہ زمینی حقیقت یہ ہے کہ اربوں روپے کے عوض منتخب کیے گئے نمائندے اور حکومتیں قومی وسائل کو لوٹ کر اپنا سرمایہ سود سمیت واپس وصول کرنے میں جُت گئی ہیں۔
مزید اہم خبریں
-
حکومت نے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں اضافہ کردیا، نوٹی فکیشن جاری
-
ایرانی سپریم لیڈرکو قتل کرنے کے اسرائیلی منصوبے کا انکشاف، صدر ٹرمپ نے پلان رد کردیا
-
ایران اور اسرائیل کے ایک دوسرے پر شدید میزائل حملے جاری
-
ایران کا اسرائیلی وزیراعظم کی رہائش گاہ پر میزائل حملہ
-
ایران اور اسرائیل جلد معاہدہ کریں گے، امریکی صدر کا دعویٰ
-
مشرق وسطیٰ: کشیدگی کم کرنے میں کردار ادا کریں گے، جرمن وزیر خارجہ
-
ملک کے 5 فیصد امیر ترین گھرانوں کی جانب سے 1600 ارب روپے کی ٹیکس چوری کا انکشاف
-
یورپ میں الیکٹرک گاڑیوں کی فروخت میں تیزی
-
’کچھ بھی باقی نہیں بچا‘: ایرانی حملے سے نبردآزما اسرائیلی
-
بھارتی ہیلی کاپٹر حادثات، فضائی عملے کی صلاحیتوں پر سنگین سوال اٹھنے لگے
-
ایران کے میزائل حملوں میں گیس اور تیل کی ترسیلی لائنوں کو نقصان پہنچا ہے.اسرائیل کا اعتراف
-
ایران کا آپریشن ”علی ابن طالب“کے تحت جدید میزائل سسٹمزسے اسرائیل پر حملہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.