آئیسکو ریجن میں بوجہ ضروری سسٹم مینٹیننس15جون 2025ء عارضی بجلی بندش کا شیڈول

ہفتہ 14 جون 2025 21:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو ) ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے مختلف علاقوں میں بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب شیڈول کے مطابق کل 15جون 2025 کو بجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی۔ اسلام آباد الیکٹر ک سپلائی کمپنی ( آئیسکو )کے ترجمان کی جانب سے جاری کر دہ پریس ریلیز کے مطابق بوجہ ضروری سالانہ سسٹم مینٹیننس/ڈویلمپنٹ ورکس/اے ایم آئی میٹرز تنصیب کے باعث آئیسکو ریجن کے اسلام آباد،راولپنڈی ، اٹک،چکوال اور جہلم سرکلز کے جن علاقوں کو بجلی سپلائی کر نے والے فیڈرز پربجلی کی سپلائی عارضی طور پر معطل رہے گی ان کا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان کے مطابق مورخہ15جون 2025 ، صبح06:00 بجے سے دن12:00بجے تک، راولپنڈی کینٹ سرکل،جیل پارک 1، کار چوک، زیٹا1، محبوب شہید، ایکس لائر، پارک ویو، پنڈی بورڑ، سوان انڈس، راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری، ایکسپریس، ہمک، امارات، ماڈل ٹائون، سرور شہید، پیپسی، موہرہ نگیال، آئی ایس ٹی، فوجی فائونڈیشن، زراج ون اینڈ ٹو ، اے او ڈبلیو ایچ ایس ، ڈھوک اعوان، مورگاہ، ولایت کمپلیکس، RCCI-I,II,III,IV&V فیڈرز اور گردونواح بند رہیں گے۔ آئیسکو انتظامیہ اپنے معزز صارفین سے بجلی کی بندش پر معذرت خواہ ہے۔ وقت سے قبل کام مکمل ہونے کی صورت میں بجلی کی سپلائی مقررہ شیڈول سے پہلے بھی بحال کی جا سکتی ہے۔