Live Updates

Iایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

ؔ لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) وطن عزیز کی خالق جماعت مسلم لیگ کونسل کے مرکزی صدر و سابق پارلیمنٹیرین چوہدری نعیم حسین چٹھہ، قائم مقام چیئر مین چوہدری اختر عباس سمیت دیگر نے ایران پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کا ایران پر حملہ عالمی قوانین کی خلافی ورزی ہے ریاستی سلامتی کی خلاف ورزی ہے پاکستان اسکی مزمت کرتا ہے،انہوں نے کہا کہ یہ گریٹر اسرائیل کے منصوبہ کے لیے باقاعدہ عملی حملہ ہے،پاکستان کی فوج اور قوم کے خلاف گزشتہ چند سالوں سے سازشیں کی جا رہی ہیں ِ،انہوں نے کہا کہ ہم عالمی دنیا سے کہنا چاہتے ہیں کہ اسرائیل اور ہندوستان دنیا کے امن سے کھیلنا چاہتے ہیں انکو روکنا عالمی برادری کی ذمہ داری ہے۔
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات