د*ورلڈ بلڈ ڈونر ڈے، سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک انسانیت کی خدمت میں پیش پیش

ذ*بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر سیف سٹی افسران نے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر خون عطیہ کرنے کا مقصد شہریوں میں بلڈ ڈونیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے ں*شہری 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر خود کو رجسٹر اور خون کے حصول کی درخواست دے سکتے ہیں

ہفتہ 14 جون 2025 21:45

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 14 جون2025ء) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے ویژن کے تحت سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک انسانیت کی خدمت میں نمایاں کردار ادا کر رہا ہے۔بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر سیف سٹی افسران نے رضاکارانہ طور پر خون عطیہ کیا۔ عالمی بلڈ ڈونر ڈے کے موقع پر خون عطیہ کرنے کا مقصد شہریوں میں بلڈ ڈونیشن کی اہمیت کو اجاگر کرنا ہے۔

سیف سٹی نے خون کے عطیات اور ڈونرز کی رجسٹریشن کیلئے ڈیجیٹل سسٹم متعارف کروا دیا۔ شہری سیف سٹی کی ویب سائٹ پر خود کو بطور ڈونر رجسٹر کر سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

شہری 15 ایمرجنسی ہیلپ لائن پر خود کو رجسٹر اور خون کے حصول کی درخواست دے سکتے ہیں۔ مزید ازاں سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک سے روزانہ 250 سے 300 شہری خون کی فوری فراہمی کے لیے رابطہ کرتے ہیں۔ 10 ہزار پولیس اہلکار اور 30 ہزار شہریوں کو بلڈ ڈونرز کے طور پر سیف سٹی کے ڈیٹا بیس سے منسلک کیا جا چکا ہے۔

بلڈ ڈونر ایجنسیز،این جی اوز،کالجز و یونیورسٹیز کے بلڈ بنکس کو سیف سٹی بلڈ بنک ڈیٹا بیس سے لنک کیا گیا ہے۔ ترجمان سیف سٹی کا کہنا تھا کہ سیف سٹی ورچوئل بلڈ بینک کے تحت پنجاب بھر میں 24 گھنٹے سروس مسلسل فراہم کی جا رہی ہے۔ شہری خون کا عطیہ دے کر انسانی زندگیوں کو بچانے میں اپنا کردار ادا کریں۔