خواتین کو مالی طور پر خود مختار بنانے کیلئے پی آئی ٹی بی کا کردار قابلِ ستائش ہے، وزیر اعلی مریم نواز

ہفتہ 14 جون 2025 22:50

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 14 جون2025ء) وزیر اعلی مریم نواز کی ہدایت پر ویمن ایمپاورمنٹ کیلئے پی آئی ٹی بی کے اختراعی وانقلابی پروگرام کے شاندار نتائج سامنے آئے ہیں ،پنجاب کے ہر ضلع میں صنعت زارپلیٹ فارم ماڈرن سکلزٹریننگ سینٹرزکامربوط ڈیجیٹل اشتراک ہے-SheWinsپروگرام کے تحت خواتین کیلئے ای-کامرس، سوشل میڈیا مارکیٹنگ اور کانٹینٹ کریئیشن اوردیگر ٹریننگ جاری ہے-پنجاب بھر میں خواتین کی SheWinsپروگرام میں بھر پور دلچسپی،ذاتی آمدن سے مالی خودمختاری کی راہ پر گامزن ہیں -صنعت زار پلیٹ فارم کے ذریعے ہر ضلع میں ہنرمندخواتین کیلئے بھر پور مواقع،مارکیٹ تک رسائی بھی ممکن ہوئی ہے اور اسی طرح پنجاب بھر میں ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرزپریونیورسٹی طالبات کو ٹریننگ،قانونی رہنمائی اور لیڈرشپ کے مواقع میسرہوں گے-ویمن ڈویلپمنٹ سینٹرز پنجاب کے ہر کیمپس میں محفوظ ماحول میں خواتین کی ٹریننگ،خود مختاری اورخود اعتمادی میں اضافے کا سبب ہے-وزیراعلی نے کہاکہ پنجاب کی بیٹیوں کوجینے، سیکھنے اور آگے بڑھنے کا پورا حق حاصل ہے-پنجاب کی بیٹی اب صرف خواب نہیں دیکھتی، انہیں پورا کرنے کا ہنر بھی رکھتی ہے یہی ہماری کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

ٹیکنالوجی کے زریعہ خواتین کومالی طور پر خود مختار بنانے کے لیے پی آئی ٹی بی کا کردار قابلِ ستائش ہے۔