Live Updates

پاکستان 2050 تک دنیا کی 50 فیصد آبادی کے ساتھ 8ملکوں میں شامل ہونے کو تیار

اتوار 15 جون 2025 10:50

مکوآنہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 15 جون2025ء)پاکستان میں بڑھتی آبادی سے لاحق خطرات کا جائزہ لیا جائے تو آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک بن چکا ہے اور پاکستان 2050 تک دنیا کی آبادی کے 50 فیصد تک حصے دار بننے والے 8 ممالک میں شامل ہونے کی جانب گامزن ہے۔

(جاری ہے)

ایک رپورٹ کے مطابق بڑھتی ہوئی آبادی صرف پاکستان ہی نہیں پوری دنیا کا مسئلہ ہے، اقوام متحدہ کے اعداد و شمار کے مطابق دنیا کی آبادی 8 ارب سے تجاوز کر چکی ہے، جس میں سے 3 فیصد آبادی پاکستان پر مشتمل ہے، پاکستان دنیا کے ان 8 ممالک میں شامل ہے جو 2050 تک دنیا کی آبادی کے 50 فیصد تک حصے دار بن جائیں گے، اس وقت آبادی کے لحاظ سے پاکستان دنیا کا پانچواں بڑا ملک ہے، پاکستان کی آبادی جس شرح سے بڑھ رہی ہے یہ ہمارے ملک کے لیے نہایت خطرے کا باعث ہے، پاکستان میں بڑھتی ہوئی آبادی کی وجہ سے روز مرہ کے مسائل میں بتدریج اضافہ ہو رہا ہے جس میں غربت سر فہرست ہے،ایک رپورٹ کے مطابق سال 2023 میں پاکستان کی جی ڈی پی 0.23 فیصد رہی جو معاشی ماہرین کے مطابق انتہائی مایوس کن ہے، جی ڈی پی گراف کا گرنا مہنگائی کو دعوت دینے کے مترادف ہے جس سے صحت اور تعلیم کا شعبہ بری طرح متاثر ہو رہا ہے، بچوں کی تعداد نہیں معیار زندگی بڑھائیں تاکہ پڑھے لکھے معاشرے کی راہ میں کوئی رکاوٹ حائل نہ ہو۔

Live مہنگائی کا طوفان سے متعلق تازہ ترین معلومات