خاتون سمیت 07 بدنام زمانہ منشیات فروشوں کو گرفتار کر لیاگیا۔ڈی پی او قصور

اتوار 15 جون 2025 15:50

قصور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) قصور شہر میں منشیات فروشوں کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن، 07 کو دھر لیا گیا۔ ڈی پی او محمد عیسیٰ خاں کی ہدایت پر تھانہ بی ڈویژن پولیس منشیات کے خاتمہ کیلئے متحرک۔ ایس ایچ او محمد اسلم بھٹی نے ٹیم کے ہمراہ کاروائی کرتے ہوئے خاتون سمیت *07 بدنام زمانہ منشیات فروشوں* کو گرفتار کر لیا۔ملزمان کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی 08کلو گرام سے زائد چرس، شراب کی بوتلیں اور ایک پسٹل برآمد ۔

(جاری ہے)

گرفتار منشیات فروشوں میں طارق بشیر، یاسر نصیب، غلام مصطفیٰ، نسیم بی بی، یونس رمضان اور حسن اقبال شامل۔ڈی پی او قصورمحمڈ عیسی خاں نے بتایا کہ ملزمان عرصہ دراز سے شہر میں منشیات کا مکروہ دھندہ کر رہے تھے اور پولیس کیلئے چیلنج بنے ہوئے تھے۔ ملزمان کے خلاف امتناع منشیات کی مخلتف دفعات کے تحت الگ الگ مقدمات درج۔ڈی پی او قصور نے بتایا کہ شہر میں کسی منشیات فروش کا وجود برداشت نہیں، ہر صورت جیل جائے گا۔ انشااللہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن ڈرگ فری پنجاب کے تحت ضلع قصور کو منشیات سے پاک بنا کر دم لیں گے۔\378