Live Updates

اٹک پولیس کی کارروائی، دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا

اتوار 15 جون 2025 16:00

اٹک (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) اٹک پولیس کی کارروائی، دوہرے قتل کا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔ تھانہ فتح جنگ میں مبشر سلطان ولد سلطان خان سکنہ گگن نے بیان دیا کہ میں، میرا والد اور بھائی عاقب سلطان گھر موجود تھے کہ اسی اثناء میں فہد عرف فہدی جو میرے بھائی کا سالہ ہے آیا اور میرے بھائی کو کہا کہ تمہاری وجہ سے میری بہن کو طلاق ہوئی ہے جس کا مزہ تمہیں چھکاتا ہوں اور پسٹل نکال کر سیدھے فائر کیے جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے عاقب سلطان کی موت واقع ہو گئی جبکہ شہزادہ خان ولد عبداللہ خان سکنہ گگن نے تھانہ فتح جنگ پولیس کو بتایا کہ میری چھوٹی بیٹی مسماۃ ا۔

(جاری ہے)

ب کی شادی 2 ماہ قبل فیضان احمد کے ساتھ ہوئی تھی جس کو ایک ہفتہ قبل طلاق ہو گئی تھی جو میں اپنی بیٹی سے وجہ پوچھ رہا تھا کہ میرا بیٹا فہد آیا اور آتے ہی اپنی بہن کو للکارتے ہوئے پسٹل سے فائر کر کے قتل کر دیا۔ تھانہ فتح جنگ پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کر کے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر اٹک ڈاکٹر سردار غیاث گل خان کی ہدایات پر عمل کرتے ہوئے جدید سائنسی ٹیکنالوجی کو بروئے کار لاتے ہوئے دوہرے قتل کے ملزم فہد خان عرف فہدی ولد شہزادہ خان سکنہ گگن تحصیل فتح جنگ کو قلیل وقت میں گرفتار کر لیا جس سے مزید تفتیش جاری ہے۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات