Live Updates

عوام کو درپیش مسائل کے فوری ازالہ کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں، اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ

اتوار 15 جون 2025 16:00

عارف والا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) اسپیشل سیکرٹری ہیلتھ و رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ (ر) پاکستان کے صدر طارق محمود رحمانی نے کہا کہ عوام کو درپیش مسائل کے فوری ازالہ کیلئے عملی اقدامات کیے جارہے ہیں ٹرسٹ کے تحت جاری کاموں کو جلد از جلد مکمل کیا جائیگا۔ رحمانی ویلفیئر ٹرسٹ کی فری ڈسپنسری اور فری ایمبولینس سروسز میں مزید بہتری کی ضرورت ہے۔

(جاری ہے)

ان خیالات کا اظہار انہوں نے عارفوالا میں حاجی محمد سرور رحمانی کی رہائشگاہ پر گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے ویلفیئر ٹرسٹ کو درپیش مسائل کو جلد ازجلد حل کروانے کی یقینی دہانی کروائی اس موقع پر آل رحمانی برادری کے سیکرٹری حاجی حنیف رحمانی آف حویلی لکھا سمیت تحصیل عارفوالا کے سلیم الدین اطہر رحمانی، محمد سرور سلیمی ، محمد اکمل رحمانی ، محمد طارق ،ذوالفقار رحمانی سمیت کثیر تعداد میں افراد موجود تھے ۔\378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات