Live Updates

تھانہ سٹی پولیس کی کارروائی ، قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار

اتوار 15 جون 2025 16:00

ہری پور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 15 جون2025ء) تھانہ سٹی پولیس کی کاروائی ،قتل کیس میں ملوث مرکزی ملزم گرفتار ۔ تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ہری پور فرحان خان کے احکامات کی روشنی میں ہری پور پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے تھانہ سٹی کی حدود محلہ غوثیہ مسجد پانڈک میں مورخہ 25.02.2025 کو مقتول امجد رحمان کو بذریعہ اسلحہ آتشین کے قتل کرنے کا واقع پیش آیا۔

(جاری ہے)

مدعیہ کی رپورٹ پر ملزمان کے خلاف زیر دفعہ 302.109.34 تعزیرات پاکستان کے تحت مقدمہ درج رجسٹر ہوا۔ ایس ایچ او تھانہ سٹی رضوان خان نے ہمراہ تفتیشی سٹاف و دیگر نفری پولیس کے کاروائی کرتے ہوئےقتل کے وقوعہ میں ملوث مرکزی ملزم خالد رحمان ولد غلام سرور سکنہ محلہ روشن آباد کو گرفتار کرلیا ۔مقدمہ میں مذید تفتیش جاری ہے \378
Live آپریشن بنیان مرصوص سے متعلق تازہ ترین معلومات