
بروقت تشخیص و علاج سے برین ٹیومر(دماغی رسولیوں) کا علاج ممکن ہے،ڈاکٹر آصف بشیر
اتوار 15 جون 2025 16:40
(جاری ہے)
اس موقع پرینگ نیورو سرجنز و ہیلتھ پروفیشنلز بھی موجود تھے۔پروفیسر آصف بشیر کا کہنا تھا کہ پنز میں انتہائی ماہر اور تجربہ کار میڈیکل ٹیم کام کر رہی ہے اور جدید آلات جیسے کہ نیورونویگیشن سسٹم اورہائی میگنیفیکیشن ایکسواسکوپ کی بدولت پیچیدہ دماغی رسولیوں کے کامیاب آپریشن ممکن بنائے جا رہے ہیں۔
پروفیسر آصف بشیر نے حکومتِ پنجاب سے اپیل کی کہ مریضوں کو مزید فائدہ پہنچانے کے لیے گاما نائف ٹیکنالوجی مہیا کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ یہ ایک غیر جراحی طریقہ علاج ہے جو برین ٹیومر کے مریضوں کے لیے انتہائی مفید ثابت ہو سکتا ہے۔ اگر یہ سہولت فراہم کر دی جائے تو یہ مریضوں کے لیے ایک انقلابی قدم ہو گا۔انہوں نے کہاکہ عالمی ادارہ صحت کے مطابق برین ٹیومر آج کے دور میں سبھی معاشروں میں نظر آنے والی بیماری ہے، جس کے مریضوں کی مجموعی تعداد کا اندازہ 15 ملین لگایا جاتا ہے،عالمی سطح پر اس مرض میں مبتلا افراد میں خواتین کی تعداد مردوں سے زیادہ ہے،برین ٹیومر کی جلد از جلد تشخیص بہت اہم ہوتی ہے، تشخیص ہو جائے تو مریض کا فوری علاج شروع کرنے میں بھی تاخیر نہیں کرنا چاہیے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایت پر پنز میں اس مرض کے علاج کی جدیدسہولیات دستیاب ہیں، بہترین طبی سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے ملک بھر سے مریض آتے ہیں جو اس ادارے کی کامیابی کا منہ بولتا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ نئے مریضوں میں اس مرض کی تشخیص ایم آر آئی سکین اور سی ٹی سکین کے ذریعے کی جاتی ہے۔انہوں نے کہاکہ انسانی دماغ میں رسولیوں کے بننے کی کئی وجوہات ہو سکتی ہیں لیکن یہ ایک طے شدہ امر ہے کہ ان وجوہات میں ذہنی دباؤ بھی شامل ہے،اس بیماری کی 120 اقسام ہیں مگر دو اقسام بینجن اور مالی گانٹ تیزی سے پھیلتی اور نسبتا ًزیادہ خطرناک ہیں،برین ٹیومر یوں تو کسی بھی عمر میں حملہ آور ہو سکتا ہے مگر عموما 35 سال سے زائد عمر کے افراد میں پایا جاتا ہے۔بیماری کی علامات میں مسلسل سر درد،متلی،آواز،بصارت،سماعت میں تبدیلی، بازو یا ٹانگ میں جھرجھری محسوس ہونا اور پٹھوں کا پھڑکنا شامل ہیں،برین ٹیومر کے ایک تہائی مریض 5 سال تک اس بیماری سے جنگ لڑنے کے بعد موت کے منہ میں چلے جاتے ہیں۔ آگاہی نہ ہونے کی وجہ سے اکثر دیکھنے میں آتا ہے کہ جب کسی مریض کو مسلسل چکر آتے رہیں، قے ہوتی رہے یا مرگی جیسے دورے پڑنے لگیں، تو کسی ماہر ڈاکٹر سے رابطہ نہیں کیا جاتا، اس کے برعکس حکیموں یا جھاڑ پھونک والوں سے رابطہ کر کے وقت اور پیسہ دونوں ضائع کیے جاتے ہیں،چھ ماہ سے زیادہ عرصے تک سر درد کا شکار رہنے والے ہر فرد کو چاہیے کہ وہ ضرور کسی معالج سے رجوع کرے، عین ممکن ہے کہ ایسے کسی مسلسل درد کی وجہ کوئی برین ٹیومر ہی ہو، بروقت تشخیص سے نہ صرف فوری علاج ممکن ہو جاتا ہے بلکہ کئی کیسز میں تو آپریشن کی ضرورت بھی نہیں پڑتی اور مریض ادویات سے ہی مکمل صحت یاب ہو جاتا ہے۔ دوسری صورت میں مریض کی بینائی بھی جا سکتی ہے اور کئی طرح کے دیگر طبی مسائل کا سامنا بھی کرنا پڑ سکتا ہے۔
مزید قومی خبریں
-
ندیم افضل چن کا خیبر پختونخوا میں سکیورٹی فورسز کےکامیاب آپریشن میں 5 دہشت گردوں کو ہلاک کرنے پر خراجِ تحسین
-
پاکستان سے پولیو کے مکمل خاتمے کے لیے تمام مذہبی و سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں کو متحد ہونا ہوگا،وفاقی وزیر صحت
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق سے رومانیہ کے سفیر ڈین اسٹونیسکو کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات، پارلیمانی روابط اور خطے کی صورتحال بارے تبادلہ خیال کیا
-
وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی کا خیبرپختونخوا میں بھارتی سپانسرڈ دہشت گردوں کے خلاف کامیاب آپریشنز پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین
-
نائب وزیراعظم سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے جاپان میں پاکستان کے نامزد سفیر عبدالحمید بھٹہ کی ملاقات
-
حکمرانی کو موثر، فعال اور ذمہ دار بنانے میں مصنوعی ذہانت کا کلیدی کردار ہے، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی
-
اراکین اسمبلی وزیر اعلیٰ سے ان کی نشست پر آ کر ملاقات کرتے رہے
-
پنجاب کے بجٹ میں عوام پر کوئی ٹیکس نہیں لگایا گیا، جلد بلدیاتی الیکشن ہوں گے ‘ عظمیٰ بخاری
-
پنجاب کابینہ کا 27واں اجلاس، وزیر اعلی مریم نواز شریف کا عوامی خدمت کا تاریخی پیکج پیش کرنے کا اعلان
-
وزیرا علی کی زیر صدارت صوبائی کابینہ نے آئندہ مالی سال کے بجٹ کی منظوری دیدی
-
ویپ اور الیکٹرک سگریٹ پر پابندی کا اقدام لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج
-
کراچی‘ ہاکس بے کے سمندر میں نہانے والے 3 میں سے 2 دوست ڈوب کر جاں بحق
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.